ETV Bharat / sports

ٹی 20 عالمی کپ: صہیب مقصود پاکستانی ٹیم سے باہر، شعیب ملک کی واپسی - شعیب ملک

صہیب مقصود کمر میں تکلیف کے سبب پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Shoaib Malik
شعیب ملک
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 10:38 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ صہیب مقصود کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا جس میں ان کی انجری کا پتہ چلا ہے جس کی وجہ سے وہ اب عالمی کپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل 6 اکتوبر کو نیشنل ٹی20 کپ میں ناردرن اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ میں صہیب کی کمر میں تکلیف تھی جس کی وجہ سے وہ سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

34 سالہ مڈل آرڈر بلے باز پانچ سال کے وقفے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد سے اچھی فارم میں تھے اور انہوں نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ صہیب مقصود کا ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہونا افسوسناک ہے، انہوں نے اس مقابلے کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے بہت محنت کی تھی جس کا ہمیں احساس ہے لیکن ابھی انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے اور دوبارہ ٹیم میں دستیاب ہوں گے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم سے مشاورت کے بعد ہم نے ان کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے جن کا تجربہ قومی ٹیم کے لیے بہت کارگر ثابت ہو گا۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی اسکواڈ 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

اس سے قبل پاکستان 18 اور 20 اکتوبر کو بالترتیب ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو وارم اپ میچز کھیلے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.