ETV Bharat / sports

نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹ لینے والے گیندباز بنے - گریڈ ٹو کرکٹ

پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگ میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12ویں کھلاڑی بن گئے، مجموعی طور پر ٹیسٹ میں انہوں نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹ لینے والے گیندباز

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 2:26 PM IST

پاکستان کے شہر کراچی میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ اور میزبان پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ جہاں پاکستان کامیابی کی سمت گامزن ہے، ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کرنے والے 34 سال کے نعمان علی پاکستان کے چوتھے اسپنر ہیں جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ پر پانچ وکٹیں لیں۔

نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹ لینے والے گیندباز
نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹ لینے والے گیندباز

نعمان علی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر ہیں، اُنہوں نے 34 سال 111 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ نعمان علی سے قبل بلال آصف نے 33 سال 13 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لی تھیں۔ واضح رہے کہ دوسری جانب نعمان علی گزشتہ 72 سال میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے دنیا کے معمر ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔ 34 سال سے زائد عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے آخری کرکٹر نیوزی لینڈ کے فین کریسویل تھے۔

خیال رہے کہ نعمان علی سے پہلے شاہد آفریدی، بلال آصف اور نذیر جونیئر نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ نعمان علی اس سال ناردن کی طرف سے کھیلتے ہوئے قائداعظم ٹرافی میں 61 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے چھ مرتبہ اننگز میں پانچ یا زیادہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ تین بار میچ میں دس یا زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

نعمان علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں حیدر آباد سندھ کے آر ایل اور ناردن کی ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ یو بی ایل کی طرف سے گریڈ ٹو کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، وہ پاکستان سوپر لیگ میں ملتان سلطانز کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.