ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر سے آسٹریلیا دورے میں گذشتہ 15 برسوں میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹسٹ میچ کھیلے گی۔
کر ک انفو کے مطابق ، یہ واحد ٹیسٹ باہمی سیریز کا حصہ ہوگا۔ تاہم ، کرکٹ آسٹریلیا یا بی سی سی آئی نے ابھی دورے کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ستمبر میں ہونے والا ٹیسٹ میچ 2006 میں ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین پہلا ٹیسٹ ہوگا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین اب تک مجموعی طور پر نو ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں۔
دونوں ٹیمیں نے پرتھ میں 1977 میں پہلی بار ایک دوسرے سے مقابلہ کیا تھا ۔ اس کے بعد 1984 میں ہندوستان میں چار ٹسٹ ، 1990-1991 میں آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ اور 2006 میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ کھیلا گیا تھا ۔
ہندوستانی ٹیم 2014 کے بعد پہلی بار ایک ہی سال میں دو ٹیسٹ کھیلے گی۔ ہندوستان رواں سال انگلینڈ میں 16 جون کو برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گا جو نومبر 2014 میں میسورو میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد اس کا پہلا ٹیسٹ ہوگا۔
۔یواین آئی