ETV Bharat / sports

Mohammad Siraj محمد سراج کیریئر کی بہترین ریٹنگ پر پہنچے - سراج 563 ریٹنگ پوائنٹس

گزشتہ چند مہینوں میں ہندوستان کے سرکردہ تیز گیند باز کے طور پر ابھرے محمد سراج نے بدھ کو اپنے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین ریٹنگ حاصل کی۔

محمد سراج کیریئر کی بہترین ریٹنگ پر پہنچے

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 7:58 PM IST

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق سراج 563 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہیں۔ سراج نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لے کر یہ ریٹنگ حاصل کی۔ اس کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ حیدر آباد شہر سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز اسوقت بھارت کی قومی ٹیم کے صف اول کے باولر ہیں۔ انکی بولنگ کی رفتار اور تکنیک کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔

دریں اثنا ہونہار نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال نے ہفتے کی ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 100 میں جگہ بنا کر لمبی جمپ لگائی۔ دوسرے ٹیسٹ میں 57 اور 38 رن بنانے والے جیسوال (466 ریٹنگ) ٹیسٹ بلے بازوں میں 11 درجے ترقی کر کے 63 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

روہت شرما (نویں نمبر پر) 759 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ہندوستان کے ٹاپ ٹیسٹ بلے باز بن گئے ہیں۔ رشبھ پنت (12 ویں پوزیشن) اور وراٹ کوہلی (14 ویں پوزیشن) اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے ہندوستانی ہیں۔ تجربہ کار ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون (879 پوائنٹس) بدستور ٹاپ رینک والے ٹیسٹ بولر ہیں، جب کہ رویندر جڈیجہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں جڈیجہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اشون دوسرے نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے کین ولیم سب بلے بازوں کی عالمی ریکنگ میں سرفہرست ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لوبسچین، دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے ، آسٹریلیا کے ٹراوس ہیڈ چوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ مین جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا دوسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنس تیسرے، انگلستان کے جیمس اینڈرسن چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرس کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے تین کھلاڑی پہلے دس نمبر کے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس رینکنگ میں رویندر جدیجہ سرفہرست ہیں جبکہ روی چندر اشون دوسرے نمبر پر اور اکشو پٹیل پانچویں نمبر پر ہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور انگلستان کے بین سٹوکس بالترتیب تیسے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرس کی فہرست کے ٹاپ دس کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی شامل ہیں ہے۔

(اس خبر میں یواین آئی کا فراہم کردہ مواد بھی شامل ہے)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.