ETV Bharat / sports

ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 219 رن پر آؤٹ کیا

India Womens Team Doninated In Test Matchپوجا وستراکر کے چار وکٹ اور اسنیہ رانا کے تین وکٹ کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے جمعرات کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 219 رن پر سمیٹ دیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 7:24 PM IST

ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 219 رن پر آؤٹ کیا
ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 219 رن پر آؤٹ کیا

ممبئی:آج یہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی اور پہلے اوور کی چھٹی گیند پر اس کی اوپننگ بلے باز فیبی لیچ فیلڈ صفر پر رن ​​آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔

اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی ایلیس پیری اگلے ہی اوور میں چار رن بنا کر وستراکر کا پہلا شکار بنیں۔ بیتھ مونی نے ٹالیا میک گرا کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ 22 ویں اوور میں رانا نے میک گرا کو 50 رن پر راجیشوری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد 29ویں اوور میں وستراکر نے بیتھ مونی کو 40 کے اسکور پر رانا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

46ویں اوور میں کپتان الیسا ہیلی 38 رن بنا کر دیپتی کے ہاتھوں بولڈ ہو گئیں۔ اینابیل سدرلینڈ نے 16، ایشلے گارڈنر نے 11، جیس جانسن نے 19، الانا کنگ نے پانچ، لارین چیٹل نے چھ رن بنائے۔ کم گارتھ 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ 2023 کا فائنل ہارنا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے مایوس کن لمحہ

آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 77.4 اووروں میں 219 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ہندستان کی جانب سے پوجا وستراکر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ اسنیہ رانا نے تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ دیپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.