ETV Bharat / sports

ہندوستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج - عالمی کپ ٹی 20

India Vs Afghanistan Match چنڈی گڑھ کے موہالی میں آج ہندوستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں ہندوستان وراٹ کوہلی کے بغیر میدان میں اترے گا۔

ہندوستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 3:41 PM IST

چنڈی گڑھ: رواں سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے عالمی کپ ٹی 20 میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں پختہ تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ہندوستان اپنی سرزمین پر افغانستان کے خلاف کرکٹ کے مختصر فارمیٹ کی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔

موہالی میں آج کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں ہندوستان کو جہاں وراٹ کوہلی کی خدمت حاصل نہیں ہوگی تو دوسری طرف تجربہ کار اسپن گیندباز راشد خان افغانستان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد شامی بھی چوٹ کی وجہ سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ساتھ ہی محمد سراج کو افغانستان کے خلاف سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں جیتش شرما کو موقع مل سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مطاہرہ کرنے والے سنجو سمسن بھی ہندوستانی فرسٹ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

دوسری طرف ٹیم کے کوچ راہل ڈراویڈ نے میچ کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ کوہلی ذاتی وجوہات کی وجہ سے موہالی ٹی 20 میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ اندور اور بنگلورو میں ہونے والے سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:روہت اور وراٹ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈراویڈ نے مزید کہا کہ وراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھیلیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.