ETV Bharat / sports

India vs Zimbabwe 2nd ODI بھارت نے زمبابوے کو 161 رنز پر ڈھیر کر دیا - India win toss opt to field

بھارتی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں واحد تبدیلی دیپک چاہر کی شکل میں ہوئی ہے، ان کی جگہ شاردل ٹھاکر کو موقع ملا ہے۔ India vs Zimbabwe 2nd ODI

India vs Zimbabwe 2nd ODI: India win toss, opt to field
کپتان راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 1:53 PM IST

Updated : Aug 20, 2022, 5:27 PM IST

ہرارے: بھارت نے شاردول ٹھاکر (3 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہفتہ کو دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 161 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ بھارت کو سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے لیے یہ میچ جیتنے کے لیے 162 رنز کا ہدف ہے۔

بھارتی کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور تیز گیند بازوں نے کچھ ہی دیر میں ٹاپ آرڈر کو پویلین لوٹادیا۔ جہاں ٹھاکر نے انوسینٹ کائیا (16) اور کپتان ریگیس چکابوا (2) کی وکٹیں حاصل کیں، وہیں محمد سراج نے ٹی کیتانو (7) اور پرشدھ کرشنا نے ویسلے مادھویرے (2) کی وکٹیں لیں۔

سکندر رضا اور شان ولیمز کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت پنپ رہی تھی لیکن کلدیپ یادو نے رضا (16) کو آؤٹ کر کے اس کا خاتمہ کر دیا۔

زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹنے کے بعد ولیمز نے ریان برل کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور ٹیم 161 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ولیمز نے 42 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے جبکہ برل 47 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارتی ٹیم میں دیپک چاہر کی جگہ آنے والے شاردول ٹھاکر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات اوورز میں 38 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے کفایتی گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ اوورز میں صرف 16 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ دیپک ہڈا، اکشر پٹیل، کرشنا اور یادو نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انڈیا کی پلیئنگ الیون میں واحد تبدیلی دیپک چاہر کی شکل میں ہوئی ہے، ان کی جگہ شاردل ٹھاکر کو موقع ملا ہے۔ India vs Zimbabwe 2nd ODI، India Win Toss, Opt to Field

بھارت: شیکھر دھون، شبھمن گل، ایشان کشن، کے ایل راہل (کپتان)، دیپک ہڈا، سنجو سیمسن (وکٹ)، اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، پرانند کرشنا، محمد سراج۔

Last Updated : Aug 20, 2022, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.