ETV Bharat / sports

India vs WI Second ODI ویسٹ انڈیز نے بھارت کو چھ وکٹ سے ہرایا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارباڈوس میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تین یک روزہ میچوں کی سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے۔

India vs WI Second ODI
India vs WI Second ODI
author img

By

Published : Jul 30, 2023, 7:40 AM IST

بارباڈوس: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بارباڈوس میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تین یک روزہ میچوں کی سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے۔

بارباڈوس ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف ملا تھا۔ کیریبین ٹیم نے 36.4 اوورز میں 4 وکٹوں پر 182 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ اس طرح 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شائی ہوپ نے سب سے زیادہ ناقابل شکست 63 رنز بنائے۔

اسے سے قبل اوپنر ایشان کشن (55) کی نصف سنچری کے باوجود ہندوستانی ٹیم ہفتہ کو دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے سامنے صرف 182 رن کا ہدف رکھ سکی۔ تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ہندوستانی ٹیم 40.5 اوور میں 181 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موتی اور روماریو شیفرڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف نے دو جبکہ جیڈن سیلز اور یانک کریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہندوستان نے روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے تجربے کے بغیر اس میچ میں جانے کا فیصلہ کیا۔ روہت کی غیر موجودگی میں شبھمن گل اور ایشان کشن اننگز کا آغاز کرنے اترے۔ اس جوڑی نے پہلے پاور پلے میں سمجھ بوجھ کے ساتھ کھیلا اور ہندوستان نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 10 اوور میں 49 رنز جوڑے۔

گل کشن نے پہلی وکٹ کے لیے 90 رن کی شراکت داری کی اور اپنی اننگز کا پہلا بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں گیل گڈاکیش موتی کا شکار بنے۔ گیل نے 49 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 34 رن بنائے اور ان کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کا گرنا شروع ہو گیا۔ دو میچوں کی اپنی دوسری نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد کشن 55 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر کے بلے باز اوپننگ جوڑی جیسا تحمل نہ دکھا سکے جس کا فائدہ ویسٹ انڈیز کو ہوا۔ کشن کو آؤٹ کرنے کے بعد روماریو شیفرڈ نے اکشر پٹیل (ایک) کا شکار کیا جبکہ ہاردک پانڈیا سات رن بنانے کے بعد جےڈن سیلز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

سنجو سیمسن (نو) کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہندوستان کی آدھی ٹیم 113 رن پر پویلین لوٹ گئی۔ سوریہ کمار یادو نے رویندر جڈیجہ کے ساتھ مل کر ہندوستانی اننگز کو کچھ دیر کے لیے سنبھالا، تاہم موتی نے سوریہ کمار کو آؤٹ کرکے ہندوستان کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کردیں۔ اس سے قبل جڈیجہ بھی شیفرڈ کا شکار ہو چکے تھے۔ سوریہ کمار نے 25 گیندوں پر 24 رن بنائے جب کہ جدیجہ صرف 10 رن بنا سکے۔

مزید پڑھیں: Ashes 2023 تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہندستان نے اپنا ساتواں وکٹ سوریہ کمار کی صورت میں 148 رن پر گنوایا جس کے بعد ونڈیز کو مہمان ٹیم کی اننگز ختم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ جوزف نے شاردول ٹھاکر (16) اور عمران ملک (0) کو آؤٹ کیا، جبکہ مکیش کمار (چھ) موتی کا شکار ہوئے۔ کلدیپ یادو 23 گیندوں پر آٹھ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

یو این آئی مع مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.