ETV Bharat / sports

India vs Sri Lanka بھارت بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے آج

بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔ روہت شرما اس سیریز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ پہلا میچ گوہاٹی کے بالاسپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر ایک بجکر 30 منٹ سے کھیلا جائے گا۔ India vs Sri Lanka ODI Series

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 7:06 AM IST

بھارت بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے آج
بھارت بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے آج

گوہاٹی: نئے کپتان کے ساتھ ٹی 20 آئی سیریز جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم سال کی پہلی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کا سامنا کرے گی، جس کا آغاز منگل کو یہاں برساپارا اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے کے ساتھ ہوگا۔ یہ سیریز اس سال گھر میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اہم ہے۔ بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی بھول جانے والی شکست کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلی، لیکن ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یکم جنوری کو بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد یہ ٹیم کی پہلی ون ڈے مہم ہے۔ بی سی سی آئی نے جنوری کی میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے 20 کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے لیے کام کرے گا اور ان تمام کھلاڑیوں کو اگلے 10 ماہ میں مواقع ملنے کی امید ہے۔ India vs Sri Lanka first ODI Match

فی الحال، شبھمن گل اس سیریز میں زخمی ہونے سے واپسی کررہے کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ڈبل سنچری بنائی تھی، حالانکہ روہت نے میچ کے موقع پر کہا تھا کہ گل کو ترجیح دی جائے گی۔ وراٹ کوہلی، شریس ایر اور لوکیش راہل کی موجودگی میں ہندوستان کا مڈل آرڈر مضبوط ہے۔ نمبر 6 پر نائب کپتان ہاردک پانڈیا بھی بولنگ کے شعبے میں ایک اہم آپشن فراہم کرتے ہیں، حالانکہ ٹیم مینجمنٹ کو اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر کے درمیان نمبر 7 کا انتخاب کرنا ہوگا۔ دونوں آل راؤنڈروں نے گیند اور بلے سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے، حالانکہ اکشر نے رویندر جڈیجہ کی غیر موجودگی میں ٹی 20 اسکواڈ میں بھی اپنی جگہ مضبوط کر لی ہے۔ بی سی سی آئی نے اس سیریز میں جسپریت بمراہ کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں عمران ملک یا ارشدیپ سنگھ محمد سراج اور محمد سمیع کے ساتھ بھارتی فاسٹ باؤلنگ اٹیک کو مکمل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Sri Lanka ODI Series جسپریت بمراہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

سری لنکا نے بھی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ وہ اس سے قبل افغانستان کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کھیل کر آرہی ہے اور ہندوستان کو ان کی سرزمین پر شکست دینے سے داسن شناکا کی ٹیم کا اعتماد شاندار طریقے سے بڑھے گا۔ سری لنکا نے اپنے آخری تین ون ڈے میں سے تین جیتے ہیں، ہندوستان نے اپنے آخری پانچ میں سے صرف دو جیتے ہیں۔ بارسپارہ اسٹیڈیم کی چھوٹی باؤنڈریز اور فلیٹ پچ کی وجہ سے یہاں بڑا اسکور بنانے کا امکان ہے۔ 2018 میں یہاں کھیلے گئے واحد ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے آٹھ وکٹوں پر 322 رن بنائے تھے، جسے ہندوستان نے آسانی سے 43ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔ بارش کی وجہ سے میچ کے متاثر ہونے کی توقع نہیں ہے۔ ممکنہ بھارتی الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، شریس ایر، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، یوزویندر چاہل، کلدیپ یادیو، محمد سراج، محمد سمیع، ارشدیپ سنگھ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.