حیدرآباد: بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 35 اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 216 رنز بنالیے ہیں۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے آج حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو بھی کلین سوئپ کرنا چاہیے گی۔ غور طلب ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میں اب تک 113 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں بھارت نے 55 میچ جیتے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ نے 50 جیتے ہیں۔ وہیں ایک میچ برابر ہے۔ 7 میچوں میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ بتادیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت میں اب تک ایک بھی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکی ہے۔ ایسے میں یہ سیریز کیوی ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم اپنی جیت کی مہم جاری رکھنا چاہے گی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں بھی بھارتی کھلاڑی ایک خاص ریکارڈ بنانے کے قریب ہیں۔
ایسے میں آئیے ان بھارتی کھلاڑی کے بارے میں جانتے ہیں جو اس ون ڈے سیریز میں اپنے کیریئر میں ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ اگر روہت شرما ون ڈے سیریز میں 8 چھکے لگانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہٹ مین ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ جائیں گے۔ روہت نے ون ڈے میں اب تک 263 چھکے لگائے ہیں۔ بتادیں کہ ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی شاہد آفریدی کے نام ہے۔ آفریدی نے ون ڈے میں 351 چھکے لگائے۔ دوسرے نمبر پر کرس گیل ہیں جنہوں نے ون ڈے میں 331 چھکے لگائے ہیں۔
مزید پڑھیں: