آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد اب بھارتی ٹیم ون ڈے سیریز بھی جیتنا چاہے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج آکلینڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کو 307 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 77 رنز، شبمن گل50 رنز، شری یاس آئیر 80، رشبھ پنت 15، سوریہ کمار یادو چار، سنجوسیمسن 36، واشنگٹن سندر ناقابل شکست 37 اور شاردول ٹھاکر ناقبل شکست ایک رنز بنائے۔ India set 307-run target for Blackcaps in first ODI
اس سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت شیکھر دھون کر رہے ہیں، شکھر کی کپتانی میں نوجوان ٹیم انڈیا سیریز پر قبضہ کرنا چاہے گی۔ سینئر کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ عُمران ملک اور ارشدیپ سنگھ نے بھارت کے لیے ڈیبیو کیا ہے۔ Umran and Arshdeep debut for India
دھون نے پہلے ون ڈے کے موقع پر یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ’’ہماری تیاری ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔ نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ کون سے کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔" بھارت نے تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے روہت شرما، وراٹ کوہلی اور بھونیشور کمار جیسے بڑے کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے، جبکہ دھون کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 12 ماہ سے بھی کم وقت میں ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تشکیل پر غور کررہا ہے اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔Shikhar Dhawan on New Zealand Tour