ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh Test پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش 150 پر آل آوٹ، بھارت کو بڑی برتری - Kuldeep Yadav bags five wicket

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے 404 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 150 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ Kuldeep Yadav bags five-wicket, Bangladesh all out for 150

India vs Bangladesh, 1st Test: Kuldeep Yadav bags five-wicket, Bangladesh all out for 150
بھارت کے 404 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش 150 پر آل آوٹ
author img

By

Published : Dec 16, 2022, 10:14 AM IST

چٹگانگ: چٹگانگ ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ 2 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا دن ہے۔ میزبان بنگلہ دیش کی پوری ٹیم بھارت کے 404 رنز کے جواب میں 150 پر آوٹ ہوگئی۔ دوسرے دن بھارتی گیند باز خاص طور پر چائنا مین اسپنر کلدیپ یادیو اور تیز گیند باز محمد سراج نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ چائنا مین اسپنر کلدیپ یادو نے چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے دن عبادت حسین کی صورت میں اپنا پانچواں شکار بنایا۔ کلدیپ بنگلہ دیش میں کسی ٹیسٹ میچ میں پہلی بار پانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ بھارت اور آسٹریلیا میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ٹیسٹ کی ایک اننگز میں کلدیپ کا یہ تیسرا فائفر (5 وکٹ) ہے۔ Kuldeep Yadav bags five-wicket, Bangladesh all out for 150

اس قبل بھارت نے کلدیپ یادو (17/4) اور محمد سراج (3/14) کی عمدہ گیند بازی کی مدد سے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو بنگلہ دیش کے آٹھ وکٹ 133 رن پر گرادیے۔ ہندوستان کے 404 رنوں کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی اور محمد سراج نے نظم الحسن شانتو کو اننگ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے علاوہ سراج نے لٹن داس (24) اور ذاکر حسن (20) کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر کے پویلین لوٹنے کے بعد مشفق الرحیم (28) ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن کلدیپ نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ اس کے علاوہ کلدیپ نے شکیب الحسن، نور الحسن اور تیج الاسلام کو بھی آؤٹ کیا۔

دن کا کھیل ختم ہونے پر مہدی حسن میراز (16 ناٹ آؤٹ) اور عبادت حسین (13 ناٹ آؤٹ) وکٹ پر موجو دہیں، جبکہ بنگلہ دیش کو فالو آن کا خطرہ ہے۔

اس سے قبل، بھارت نے دوسرے دن کا آغاز 278/6 کے اسکور سے کیا، جب کہ ائیراپنی دوسری ٹیسٹ سنچری سے صرف 18 رن دورتھے۔ ائیر کو 85 کے اسکور پر نئی زندگی ملی جب لٹن داس نے عبادت حسین کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑ دیا۔ تاہم یہ بنگلہ دیش کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت نہیں ہوا اور عبادت نے ائیر کو 86 رن پر بولڈ کردیا۔ ائیر نے 192 گیندوں کی اننگ میں 10 چوکے لگائے۔

دن کا پہلا وکٹ جلد گرنے کے بعد روی چندرن اشون اور کلدیپ نے ہندوستانی اننگ کو سنبھالا۔ دونوں نے آٹھویں وکٹ کے لیے 92 رنوں کی شراکت داری کرکے بھارت کو 400 رن کے قریب پہنچا دیا۔

اشون نے 113 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رن بنائے جبکہ کلدیپ نے 114 گیندیں کھیل کر پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے۔ تیج الاسلام (133/4) نے کلدیپ کا وکٹ لیا، جبکہ مہدی حسن میراز (112/4) نے اشون اور سراج کو آؤٹ کرکے بھارت کی اننگ 404 پر سمیٹ دی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.