ETV Bharat / sports

India vs Australia, 2nd T20 بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج - India vs Australia 2nd T20I

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ پہلےمیچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ India vs Australia, 2nd T20I

India vs Australia, 2nd T20I match will play today
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 5:00 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ آج شام ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ آسٹریلیا نے منگل کے روز پہلا میچ جیت کر تین میچوں کیسیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ بھارت کی کوشش یہ ہوگی کہ یہ میچ جیت کرسریز برابر کی جائے۔ اگر آج بھارت کرکٹ ٹیم کو شکست ہوتی ہے بھارت سیریز ہار جائے گی۔ آج بھارت کے لیے کرو یا مرو کا میچ ہے۔ India vs Australia, 2nd T20I

بتادیں کہ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کیمرون گرین (61) اور میتھیو ویڈ (46 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 208 رن بنائے تھے جسے آسٹریلیا نے چار گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔ Australia Beat India in first T20

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف 200 رن کا ہندسہ عبور کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے چار اوور میں 30 رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ جوش ہیزل ووڈ کو دو اور کیمرون گرین کو ایک وکٹ ملی۔ 209 رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کپتان ایرون فنچ اور گرین کی اوپننگ جوڑی نے آسٹریلیا کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 21 گیندوں پر 39 رن کی شراکت داری کی۔ ایک چھکے سے اننگز کا آغاز کرنے والے فنچ نے 13 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رن بنائے۔

گرین نے اسٹیو سمتھ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 70 رن بھی جوڑے۔ اسمتھ نے 24 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رن بنائے، جبکہ گرین 30 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 61 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیل کت اکشر کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ امیش یادیو نے 12ویں اوور میں اسمتھ اور میکسویل کو آؤٹ کر کے ہندستان کی امیدیں بڑھا دیں لیکن ویڈ اور ڈیوڈ کی جوڑی نے ہندستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.