ETV Bharat / sports

اب ہم کہیں بھی جیت سکتے ہیں: محمد سمیع - سیریز جیت

سمیع سمیع آسٹریلیا دورے پر لگی چوٹ سے ابھی تک پوری طرح ٹھیک نہیں ہو سکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کے پہلے دو ٹسٹ کے لئے اعلان کی گئی ٹسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Now we can win anywhere: Muhammad Shami
اب ہم کہیں بھی جیت سکتے ہیں: محمد شامی
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 9:15 PM IST

بھارت کے تیز گیند باز محمد سمیع نے آسٹریلیا کے خلاف 1-2 کی سیریز جیت کو ایک بڑی کامیابی بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیم انڈیا اب دنیا میں کہیں بھی سیریز جیت سکتی ہے۔

سمیع آسٹریلیا دورے میں ٹیم کا حصہ تھے لیکن ایڈیلیڈ میں پہلے ٹسٹ میں بلے بازی کرتے ہوئے ان کی بازو پر پیٹ کمنس کی باؤنسر سے چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں سیریز سے باہر ہو کر وطن لوٹنا پڑا تھا۔

سمیع اپنی چوٹ سے ابھی تک پوری طرح نجات حاصل نہیں کر سکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کے پہلے دو ٹسٹ کے لئے اعلان کردہ ٹسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

تیز گیند باز نے کہا کہ 'اس سیریز میں جیت ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہمارے بہت سے کھلاڑی زخمی ہو گئے تھے اور ریزرو کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنا پڑا تھا۔ لیکن ان کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ثابت کیا۔ ہم نے ایک بار پھر 2018–19 کی سیریز کی جیت کو دہرایا اور بڑی کامیابی حاصل کی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.