ETV Bharat / sports

ون ڈے میچ میں بھارت کی مسلسل دوسری شکست

آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 51 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت کر سریز اپنے نام کرلی ہے۔

author img

By

Published : Nov 29, 2020, 5:47 PM IST

Updated : Nov 29, 2020, 6:09 PM IST

india's second consecutive defeat in odi match
ون ڈی میچ میں بھارت کی مسلسل دوسری شکست

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کے خلاف 50 اوورز میں چار وکٹ گنوا کر 389 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم نے 50 اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر محض 338 رنز ہی بناسکی۔

اس طرح سے آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 51 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔

بھارت کی طرف سے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے اپنی اپنی نصف سنچری بنائی۔ ان کے علاوہ ٹیم کا کوئی بھی بلے باز اچھی بلے بازی نہیں کرسکا اور پوری ٹیم 338 رنز ہی بناسکی۔

آسٹریلیائی ٹیم نے آج بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں سب سے بڑا اسکور (389)بنایا ۔ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں 374 رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اور دوسرے ون ڈے میچ میں اس اسکور کو پیچھے چھوڑ کر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر، آرون فنچ اور اسٹیو اسمتھ نے ایک بار پھر عمدہ بلے بازی کی۔ وارنر نے 77 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے۔ فنچ نے 60 رنز بنانے کے لیے 69 گیندیں کھیلیں اور چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس سیریز میں اسٹیو اسمتھ نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 64 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔ اپنی اننگز میں اسمتھ نے 14 چوکے اور دو چھکے لگائے۔

نصف سنچری بنانے میں مارنس لیبسچین بھی کامیاب رہے۔ انہوں نے 61 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔

گلن میکسویل 29 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے جنہوں نے چار چوکے اور چار چھکے لگائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے پٹ کمنس نے پانچ وکٹ لیا۔

اس میچ میں مین آف دا میچ کا ایوارڈ اسٹیو اسمتھ کو دیا گیا۔

Last Updated : Nov 29, 2020, 6:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.