بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے تھے تیسرے اور آخری ٹی۔20 میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں پانچ وکٹس کھوکر 186 رنز بنائے ہیں اور بھارت کے سامنے 187 کا ہدف رکھا ہے۔ میچ کی خاص بات افتتاحی بلے باز میتھیو وید نے زبردست اور تیز بلے بازی کرتے ہوئے 53 گیندوں میں 80 رنز بنائے۔ انہیں شردول ٹھاکر نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔ جب کہ گلین میکسویل نے ان کا بخوبی ساتھ نبھایا اور 36 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔
دونوں کے درمیان نوے رنز کی زبردست پارٹنرشپ رہی۔ لیکن میتھیو وید کے آئوٹ ہونے کے بعد گلین میسکویل بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک سکے اور آئوٹ ہوگئے، انہیں ٹی نٹراجن نے کلین بولڈ کردیا۔ بھارت کی جانب سے کوئی بھی گیندباز قابل ذکر کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔ تاہم واشنگٹن سندر نے دوسرے گیندبازوں کے مقابلے میں تھوڑی بہتر گیندبازی کرتے ہوئے 34 رنز دے کر دو وکٹس لیے۔ جب کہ ایس این ٹھاکر کی خوب پٹائی کی گئی۔ انہوں نے چار اوورس میں 43 رنز خرچ کیے۔ بھارت کی ٹی۔20 میچز میں کارکردگی اور پچ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ہدف بھارتی ٹیم کے لیے زیادہ مشکل نہیں ہے۔
قبل ازیں آج صبح بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور بھارتی گیندبازوں نے اپنے کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے ایرون فنچ کو دوسرے ہی اوور میں صفر پر آئوٹ کردیا۔ تاہم اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور میتھیو وید کے درمیان 65 رنز کی اچھی پارٹنر شپ ہوئی۔ بہرحال دیکھنا ہے بھارت ٹی۔20 کا یہ میچ بھی جیت کر آسٹریلیا کو کلین سویپ کرتا ہے یا نہیں؟ اگر بھارت آسٹریلیا کو سیریز میں کلین سویپ کردیتا ہے تو یہ اس کے لیے ایک بڑی کامیاب شمار ہوگی اور ٹی۔20 کی عالمی رینکنگ میں بھارت آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر آجائے گا۔
بھارت نے دوسری اننگ کا آغاز کردیا ہے لیکن اس کی شروعات بہت ہی خراب ہوئی جب کے ایل راہل اننگ کی دوسری ہی پر گلین میکسویل کی گیند پر اسمتھ کو کیچ تھما بیٹھے۔