ETV Bharat / sports

بھارت اور آسٹریلیا ون ڈے تاریخ کے 40 برس مکمل - بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ یک روزہ سیریز

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین یک روزہ کرکٹ کی تاریخ کے 40 برس دونوں ممالک کے مابین 27 نومبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز کے ساتھ مکمل ہوجائیں گے۔

بھارت اور آسٹریلیا ون ڈے تاریخ
بھارت اور آسٹریلیا ون ڈے تاریخ
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 10:48 PM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ یک روزہ سیریز کے میچز 27 نومبر کو سڈنی میں، 29 نومبر کو سڈنی میں اور 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ممالک کے مابین پہلا یک روزہ میچ 6 دسمبر 1980 کو میلبورن میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارتی ٹیم نے حیرت انگیز طور پر 66 رنز سے جیت درج کی تھیجبکہ اس وقت بھارتی ٹیم کمزور ٹیم سمجھی جاتی تھی۔

یہ مقابلہ بینسن اینڈ ہیزز ون ڈے سیریز کا تھا اور اس سیریز میں بھارتی ٹیم کی کپتانی عظیم بلے باز سنیل گاوسکر کے ہاتھوں میں تھی۔ اگرچہ گاوسکر صرف چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تھے لیکن ٹیم نے یہ میچ جیت لیا تھا۔

بھارت نے سندیپ پاٹل کے 64 رنز کی مدد سے 49 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیائی ٹیم 42.1 اوورز میں صرف 142 رنز پر سمٹ گئی تھی۔

بھارت کی جانب سے دلیپ دوشی نے 32 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ حالانکہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین اب تک 140 یک روزہ مقابلے کھیلے گئے ہیں جس میں بھارت کو 52 میں جیت حاصل ہوئی ہے جبکہ 78 میں شکست اور 10 میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

یک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں بیشتر میچوں میں بھارت سب سے آگے ہے۔ بھارتی ٹیم نے اب تک نے 987 میچ کھیلے ہیں جس میں 513 میچوں میں جیت، 424 میں ہار، نو میچ ٹائی اور 41 کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

اس فہرست میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا نے 952 میچ کھیلے ہیں اور 577 جیت، 332 میں شکست اور نو میچ ٹائی ہوئے ہیں جبکہ 34 میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

بھارت نے آسٹریلیا میں سنہ 19-218 میں تین یک روزہ میچوں کی سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔ اُس سیریز کا سڈنی میں کھیلا گیا میچ آسٹریلیا نے 34 رنز سے جیتا تھا۔ سڈنی میں بھارت کی آخری جیت سنہ 2016 میں حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.