ETV Bharat / sports

India Overtake Australia ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی بادشاہت ختم، بھارتی ٹیم بنی نمر ون

author img

By

Published : May 2, 2023, 5:21 PM IST

بھارتی ٹیم نے گزشتہ 15 مہینوں سے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی بادشاہت ختم کو کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا سے نمبر 1 کا مقام چھین لیا ہے۔ India overtake Australia to become No 1 Test side

India overtake Australia to become No. 1 Test side
ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی بادشاہت ختم، بھارتی ٹیم بنی نمر ون

دبئی: ٹیم انڈیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل ایک بڑا سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ کی بادشاہت چھین لی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے منگل کے روز جاری کی گئی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی ٹیم نمبر 1 ٹیم بن گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 سے 12 جون تک کھیلا جائے گا۔ اس بڑے میچ سے پہلے بھارتی ٹیم نے نمبر 1 ٹیسٹ ٹیم کا تاج حاصل کرکے شایقین کرکٹ کو شاندار تحفہ دیا ہے۔ گزشتہ 15 مہینوں سے ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست آسٹریلیا کی بادشاہت بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل ختم کر دیا ہے۔

  • 🚨 New World No.1 🚨

    India dethrone Australia in the annual update of the @MRFWorldwide ICC Men's Test Rankings ahead of the #WTC23 Final 👀

    — ICC (@ICC) May 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بغیر کوئی نیا ٹیسٹ میچ کھیلے آسٹریلیا کیسے پیچھے رہ گیا اور بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر کیسے پہنچ گئی؟پھر آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی سی سی نے یہ سالانہ رینکنگ جاری کی ہے، جس میں مئی 2020 سے مئی 2022 تک کو شمار کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو 5 ریٹنگ پوائنٹس کا نقصان ہوا اور وہ دوسرے نمبر پر کھسک گیا، جب کہ بھارت کو 2 ریٹنگ پوائنٹس کا فائدہ ہوا اور وہ 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر 1 ٹیسٹ ٹیم بن گئی۔ تازہ ترین رینکنگ سے قبل آسٹریلیا 122 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بھارت 119 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کی بات کریں تو بھارت 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 116 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے، سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کا سامنا کرنے والا بھارت حالیہ تاریخ کے سب سے دلچسپ حریفوں میں سے ایک میں بدل گیا ہے اور عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل مکمل طور پر درجہ بندی کے الٹ پھیر سے طے ہوا ہے، دونوں فریق 7 جون کو الٹیمیٹ ٹیسٹ میں ایک اور باب لکھنے کے لیے تیار ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیم انڈیا اب صرف ٹیسٹ میں نمبر 1 ٹیم نہیں ہے۔ ٹی 20 میں بھی بھارتی ٹیم 267 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر 1 ٹیم ہے۔ انگلینڈ 259 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ 256 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پاکستان 254 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقہ 253 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.