ETV Bharat / sports

Women's T20 World Cup دلچسپ مقابلے میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں گیار رنز سے شکست

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 11 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے بھارت کو 152 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں بھارتی ٹیم پانچ وکٹوں پر صرف 140 رنز بنا سکی۔ Women's T20 World Cup

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 10:50 AM IST

India lose by 11 runs to England
دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو گیار رنز سے شکست دے دی

نئی دہلی: ویمنز T20 ورلڈ کپ 2023 میں ہفتہ کے روز بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ اس دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 11 رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں رینوکا سنگھ نے پانچ وکٹیں لے کر اپنی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ رینوکا نے چار اوور میں 15 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کی۔ اس کارکردگی کے ساتھ رینوکا خواتین کے T20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرنے والی پہلی بھارتی گیند باز بن گئی ہیں۔

رینوکا سنگھ (15 رن پر پانچ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کے بعد اسمرتی مندھانا (52) کی عمدہ نصف سنچری اور ریچا گھوش (47) کی زبردست ناٹ آؤٹ اننگ کے باوجود بھارتی خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی آرزوپوری نہ کرسکا اور انگلینڈ کی بہترین گیندبازی اورفیلڈنگ کی بدولت اسے 11 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سینٹ جارج پارک میں انگلینڈ سے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ کے نقصان پر 151 رن بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 140 رنز ہی بنا سکی۔ اس سے قبل بھارتی لڑکیوں نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے ساتھ اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا تھا۔

انگلینڈ کی سارہ گلین نے مندھانا کے بعد روڈریگس کا وکٹ لے کر بھارت کو فتح سے کافی دور کر دیا، وہیں لارین بیل اوررن دینے کے معاملے انتہائی کنجوس صوفی ایکلیسٹون نے ایک ایک وکٹ لیا، جبکہ بھارتی اننگ کے 19ویں اوور میں دیپتی شرما کے رن آوٹ ہونے سے بھارتی ٹیم کی ہدف کے قریب پہنچنے کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ حالانکہ مندھانا نے تیز شروعات کرتے ہوئے اپنی اننگ میں 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چوکے اورایک چھکا لگائی وہیں ریچا نے محض 34 گیندوں کی ناٹ آوٹ اننگ میں چار چوکے اور دوچھکے لگائی۔

اس سے قبل بلے بازی کے لیے اتری، انگلینڈ کی شروعات بے حد خراب رہی جب اس کے تین ٹاپ بلے باز محض 29 رن جوڑ کر پویلین لوٹ گئے مگر بعد میں نیٹ سائیور-برنٹ (50)، نے پہلے کپتان ہیدر نائٹ (28) اور بعد میں ایمی جونز (40) کے ساتھ مضبوط شراکت قائم کر کے ٹیم کے اسکور کو 150 سے آگے لے جانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ بھارت کی رینوکا سنگھ نے محض 15 رن خرچ کرکے پانچ انگریز لڑکیوں کو پویلین کی راہ دکھائی لیکن دوسرے اینڈ پر کمزور بولنگ کے باعث انگلش بلے باز کریز پر جمنے میں کامیاب رہے۔ پانچویں گیند باز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے، ہرمن پریتی نے اپنے پارٹ ٹائم گیند بازوں کا سہارا لیا لیکن انگلینڈ کے خلاف ابتدائی برتری برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.