برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پیر کو اعلان کیا کہ کووڈ 19 کے سبب لاک ڈاؤن کی تمام پابندیاں 19 جولائی کو ختم ہوجائیں گی۔ جس کی وجہ سے اب بھارت اور انگلینڈ کے مابین پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شائقین میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کورونا کے سبب پابندیاں جیسے لاک ڈاؤن، ماسک پہننا، انڈور، آؤٹ ڈور اسٹیڈیم میں شائقین پر پابندی 19 جولائی کو اختتام ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بورس جانسن کا ماسک پہننے کی شرط ختم کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے مابین پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 4 اگست کو ناٹنگھم سے ہوگا۔ جب کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کا فائنل گزشتہ ماہ ساؤتھمپٹن میں محدود شائقین کی موجودگی میں کھیلا گیا تھا۔