ETV Bharat / sports

India vs Sri Lanka بھارت نے سری لنکا کو 67 رن سے شکست دی - وراٹ کوہلی

بھارت نے تین میچوں کی ونڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کی جانب سے عمران ملک نے سب سے زیادہ تین جبکہ محمد سراج نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔India beat Sri Lanka by 67 Runs

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 10:16 PM IST

Updated : Jan 10, 2023, 10:33 PM IST

گوہاٹی: بھارت نے رن مشین وراٹ کوہلی (113) کی شاندار سنچری اور کپتان روہت شرما (83) اور شبھمن گل (70) کی نصف سنچریوں کی بدولت منگل کے روز پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 67 رن سے شکست دے دی۔ بھارت نے سری لنکا کے سامنے 374 رن کا ہدف دیا جس کے جواب میں سری لنکا 50 اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 306 رن ہی بنا سکی۔India beat Sri Lanka by 67 runs in first ODI

روہت اور گل نے پہلی وکٹ کے لیے 143 رن کی سنچری اسٹینڈ کے ساتھ بھارت کو مضبوط آغاز فراہم کیا، جب کہ کوہلی کی سنچری نے مضبوط آغاز کو بڑے اسکور میں بدل دیا۔ کوہلی نے 87 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 113 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ میں اپنی 45ویں سنچری بنائی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ ان کی 73ویں سنچری ہے۔ اس کے ساتھ کوہلی (9) سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن تندولکر (آٹھ) کے پاس تھا۔

سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے 108 رنز بنا کر ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی جب کہ سری لنکا کے کسی دوسرے بلے باز کے پاس بھارتی باؤلنگ کا جواب نہیں تھا۔ شاناکا کی سنچری نے میچ کو دلچسپ بنا دیا، حالانکہ یہ سری لنکا کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے کافی نہیں تھا۔ بھارت کی جانب سے عمران ملک نے سب سے زیادہ تین جبکہ محمد سراج نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ یوزویندر چہل، ہاردک پانڈیا اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: Kohli Scores Century کوہلی کی شاندار سنچری سے بھارت کا ہمالیائی اسکور

یو این آئی

Last Updated : Jan 10, 2023, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.