ETV Bharat / sports

India vs England 1st ODI: بُمراہ کی قاتلانہ گیند بازی، بھارت کی دس وکٹوں سے جیت - بمراہ کی بہترین گیند بازی

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو 110 رن پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔ اس کے بعد روہت شرما اور شکھر دھون نے بھارت کو یکطرفی انداز میں جیت دلائی۔ India won by 10 wickets

بمراہ کی بہترین گیند بازی سے بھارت نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے دی شکست

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 7:05 AM IST

لندن: تیز گیند باز جسپریت بمراہ (19 رن پر 6 وکٹ) اور محمد شامی (31 رن پر 3 وکٹ) کی بہترین گیند بازی اور کپتان روہت شرما (76 ناٹ آؤٹ) کی بہترین بلے بازی کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کر لی۔ India Beat England by ten wickets

بھارت نے انگلینڈ کو 25.2 اوور میں 110 رن پر ڈھیر کردیا۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کا سب سے کم اسکور تھا۔ بھارت نے اوپنرز روہت شرما اور شکھر دھون کی شاندار کارکردگی کی بدولت بغیر کوئی وکٹ گنوائے 18.4 اوور میں 114 رنز بنا کر جیت حاصل کی۔ بمراہ نے اپنے کریئر میں دوسری بار اننگز میں پانچ وکٹ لیے۔ اس سے قبل ان کی بہترین کارکردگی سری لنکا کے خلاف 27 رن کے عوض پانچ وکٹ تھی۔

چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روہت نے جارحانہ انداز میں کھیلا جبکہ شکھر نے تحمل کے ساتھ بلے بازی کی۔ روہت نے چھکا لگا کر اپنی 45ویں نصف سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی اننگز کا تیسرا چھکا تھا۔ اس کے بعد روہت نے اسی اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ برائیڈن کارس کے اس اوور میں 18 رن بنے۔ دونوں نے 17.5 اووروں میں 100 رن کی شراکت مکمل کی۔ اس کے بعد روہت نے اپنی اننگز کے پانچویں چھکے کے ساتھ ون ڈے میں 250 چھکے مکمل کر لیے۔

روہت 58 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 76 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ شیکھر نے 54 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رن میں چار چوکے لگائے۔ بھارت نے 10 وکٹوں سے زبردست جیت درج کی۔ روہت شرما کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پوری طرح روند ڈالا۔ جسپریت بمراہ کی قیادت میں گیند بازوں نے میچ بھارت کے جھولی میں ڈال دیا تھا لیکن روہت اور گبر کی جوڑی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹیم نے اس چھوٹے ہدف کا تعاقب 20 اوور کے اندر ہی حاصل کرلیے۔

ہم آہنگی کا فقدان ایک دو بار دیکھا گیا لیکن اس اوپننگ جوڑی نے انگلینڈ کو وکٹ لینے کے قریب تک پہنچنے کا موقع نہیں دیا۔ اس بڑی جیت کے ساتھ ہی بھارت نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا۔ 7.2 اووروں میں 3 میڈن اور 19 رن کے اندر انگلینڈ کے چھ بلے بازوں کو شکار بناتے ہوئے بمراہ نے یہ میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Captain Supports Kohli: بھارتی کپتان روہت شرما نے آوٹ آف فارم وراٹ کوہلی کی حمایت کی

ٹاس جیتنے کے بعد روہت شرما نے پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بمراہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو وکٹ حاصل کئے۔ محمد سمیع اور پرسدھ کرشنا نے ان کا اچھا ساتھ نبھایا اور میزبان ٹیم کو محض 110 رن بنانے دیئے۔ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز 30 رن سے زیادہ رن نہ بنا سکا اور چار بلے باز اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ کپتان جوس بٹلر نے 32 گیندوں پر 30 رن بنائے۔ انگلینڈ کے آٹھ وکٹ 68 رن پر گر گئے۔ لیکن ڈیوڈ ولی اور برائیڈن کارس نے نویں وکٹ کے لیے 35 رن جوڑ کر انگلینڈ کو 100 کے پار پہنچا دیا۔ بمراہ نے ولی کو بولڈ کر کے انگلینڈ کو 110 پر سمیٹ دیا۔ ولی نے 21 رن بنائے۔ انگلینڈ کی اننگز کا واحد چھکا ریس ٹوپلے نے لگایا۔ 100 اووروں کا میچ 44 اووروں میں ختم ہوا۔ بمراہ اپنی جارحانہ گیند بازی کے لیے مین آف دی میچ قرار پائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.