برسبین: بھارت بمقابلہ آسٹریلیا وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 187 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 180 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آخری اوور میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 11 رنز چاہیئے تھے لیکن محمد شامی کے اوور میں آسٹرلیا کے چار وکٹ گرے اور صرف چار رنز ہی بنا پائے۔ India beat Australia in Warm Up match
بھارتی ٹیم نے آج کے وارم اپ میچ میں تمام پندرہ کھلاڑیوں کو شامل کیا۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم کی شروعات بہت اچھی رہی ہے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 187 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آخری اوور تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں محمد شامی نے آخری 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لے کر بھارت کو 6 رنز سے شاندار فتح دلائی۔
ایک وقت آسٹریلیا فتح کی راہ پر گامزن تھا۔ لیکن گیند بازوں نے بھارت کو میچ میں واپسی دلائی۔ آسٹریلیا کے آخری 7 بلے بازوں میں سے کوئی بھی دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ آخری 3 بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے۔ آسٹریلوی اوپنر مچل مارش 18 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اسمتھ صرف 11 اور میکسویل 23 رنز بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup 2022 نیدرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی
بھارتی اننگز میں کے ایل راہل نے 33 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ تو روہت 14 گیندیں کھیلنے کے بعد صرف 15 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ وہیں وراٹ کوہلی 19 اور ہاردک پانڈیا صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد دنیش کارتک بھی 14 گیندوں میں 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ تیز بیٹنگ کرتے ہوئے سوریہ کمار 33 گیندوں میں 50 رنز بنانے کے بعد آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔ وہیں اشون بھی 2 گیندوں میں 6 رنز بنانے کے بعد آخری گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ اکشر پٹیل 6 گیندوں میں 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی سب سے اچھے گیند باز ثابت ہوئے انہوں نے ایک اوور میں 4 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی۔ بھونیشور کمار کو 2 جب کہ چہل، ارشدیپ اور ہرشل پٹیل کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی۔