ETV Bharat / sports

انگلیس کی سنچری رائیگاں، دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا کو دو وکٹوں سے شکست - انڈیا آسٹریلیا میچ

سوریہ کمار یادو کے 80 رنز کی کپتانی اننگز کی وجہ سے بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 وکٹ سے شکست دے دی۔ بھارت نے 209 رنز کے بڑے ہدف کو آخری گیند پر 8 وکٹ کھونے کے بعد حاصل کرلیا۔ سوریہ کے علاوہ ایشان کشن نے بھی 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ IND vs AUS 1st T20I

India Australia T20 series 2023
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 7:31 PM IST

Updated : Nov 23, 2023, 10:57 PM IST

وشاکھاپٹنم: جوش انگلس کی 50 گیندوں میں 110 رن کی شاندار سنچری اور اسٹیو اسمتھ کی 41 گیندوں میں 52 رن کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کو جیت کے لئے 209 رن کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کا آغاز خراب رہا اور اسکا پہلا وکٹ گائیکواڈ کی شکل میں رن آوٹ ہوگیا، اور دوسرا وکٹ جیسوال کی شکل میں 22 رنز کے مجموعی اسکور پر گرگیا۔ لیکن اس کے بعد ایشان کشن 58 رنز اور کپتان سوریہ کمار یادو 80 رنز نے تسیرے وکٹ کے سو رنز سے زیادہ کی شراکت داری کرکے میچ کو اپنے قابو میں کرلیا۔

تیسرا وکٹ 134 کے اسکور پر ایشان کشن کے روپ میں گرا، اس کے بعد تلک ورما بھی جلدی آوٹ ہوگئے لیکن سوریہ کمار میچ کو بھارت کے کنٹرول میں کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کو جیت کے لیے آخری اوور میں سات رنز درکار تھے لیکن اس اوور میں تین وکٹ گرنے سے آخری گیند پر ایک رنز درکار تھے اور آخری گیند پر رنکو نے چھکا لگا کر میچ کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔ رنکو نے 14 گیند پر 22 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے تنویر سانگھا کو دو وکٹ اور تین گیندبازوں کو ایک ایک وکٹ ملا جبکہ تین کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔

اس سے پہلے ٹاس جیتنے کے بعد بھارت نے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کی اسٹیو اسمتھ اور میتھیو شارٹ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 31 رنز کی شراکت قائم کی۔

پانچویں اوور میں بشنوئی نے میتھیو شارٹ کو 13 رنز پر بولڈ کرکے پویلین بھیج کر آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے اترے جوش انگلیس نے اسمتھ کے ساتھ زبردست بلے بازی کرتے ہوئے 15 اوور تک ٹیم کا اسکور 161 رنز تک پہنچا دیا لیکن اسی اوور میں اسمتھ 52 رنز پر رن ​​آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد انگلس اسی انداز میں کھیلتے رہے اور انہوں نے 50 گیندوں پر 110 رنز کی اپنی اننگ میں 11 چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ وہ 18ویں اوور کی دوسری گیند پر جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مارکس اسٹونس سات رنز اور ٹم ڈیوڈ 19 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے پرسدھ کرشنا اور روی بشنوئی کو ایک ایک وکٹ ملا۔

آسٹریلیا بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز کا یہ پہلا میچ ہے۔ اس میچ میں بھارت کی قیادت سوریہ کمار یادو کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کی کمان میتھیو ویڈ کے ہاتھ میں ہے۔

بھارت کی پلیئنگ الیون: رتوراج گائیکواڑ، یشسوی جیسوال، ایشان کشن، تلک ورما، سوریہ کمار یادو، رنکو سنگھ، اکسر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، مکیش کمار اور روی بشنوئی۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون: میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، جوش انگلس، ایرون ہارڈی، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، جیسن بہرنڈورف، تنویر سنگھا

Last Updated : Nov 23, 2023, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.