ETV Bharat / sports

T20 World Cup: بھارت اور پاکستان مدمقابل ہونگی - اردو نیو کرکٹ

ایشیا میں کرکٹ کی دوحریف ٹیموں بھارت اور پاکستان کونیوزی لینڈ، افغانستان اور دو کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ اس سال بعد میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ T20 World Cup کے لیے ایک ساتھ گروپ میں رکھا گیا ہے۔

india and pakistan in same group of T20 world cup
بھارت اور پاکستان ٹی۔20 عالمی کپ کے ایک ہی گروپ میں
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 7:34 PM IST

Updated : Jul 16, 2021, 8:55 PM IST

انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور دو کوالیفائر ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے گروپ ایک میں رکھا گیا ہے۔ سری لنکا اوربنگلہ دیش دونوں کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے گزرنا پڑے گا، سری لنکا کو گروپ اے میں آئرلینڈ، ہالینڈ اور نامیبیا کے ساتھ رکھاگیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کو گروپ بی میں اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیوگنی اورعمان کے ساتھ رکھاگیا ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے خیمے میں کورونا کی دستک

آئی سی سی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر جیوف الرڈائس نے کہا کہ، 'ہمیں ٹی 20 ورلڈ کپ T20 World Cup کے لئے گروپوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ کووڈ۔ 19 کی رکاوٹوں کے پیش نظر ہم نے کٹ آف تاریخ کاجتنا ممکن ہوسکا اتنا ٹورنامنٹ کے نزدیک رکھنے کی کوشش کی تاکہ گروپوں کاتعین کرتے وقت رینکنگ کودیکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کرکٹ کو شامل کیا جاسکے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اب سے تین ماہ بعد جب ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا توبہت ہی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

یواین آئی

Last Updated : Jul 16, 2021, 8:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.