ETV Bharat / sports

India And Australia Clash بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج

ایشیا کپ میں جیت سے پرجوش بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران نہ صرف جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی بلکہ آئندہ عالمی کپ کے لئے ٹیم کو اپنی تیاریوں کو بھی جانچنے کاآخری موقع ہوگا۔ موہالی کے آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان کا مقابلہ اپنے مضبوط حریف آسٹریلیا سے ہوگا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 12:34 PM IST

موہالی:بھارت نے اس سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان نے 18 میں سے 17 ون ڈے جیتے ہیں جن میں گزشتہ اتوار کو کولمبو میں منعقدہ ایشیا کپ کا فائنل بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت ون ڈے ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ایشیا کپ میں شبھمن گل، کوہلی اور کے ایل راہل نے بھی بلے سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک ایک سنچری اسکور کی، جب کہ روہت شرما نے تین نصف سنچری بنائی۔ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں اسپنر کلدیپ یادو نے نو اور فاسٹ بولر محمد سراج نے دس وکٹیں لے کر اپنی لے حاصل کر لی ہے۔ طویل وقت تک باہر رہنے کے بعد جسپریت بمراہ کی واپسی نے بھی ہندوستانی بولنگ لائن اپ کو مضبوط کیا ہے۔

دریں اثنا، آسٹریلیا مسلسل تین میچوں میں جنوبی افریقہ سے ہارنے کے بعد آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ تاہم آسٹریلیا بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے کمر کسے گا۔ بھارت نے اپنے چار اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادو موہالی اور اندور میں پہلے دو میچوں میں نہیں کھیلیں گے۔ روہت کی غیر موجودگی میں کے ایل راہل ٹیم کی کپتانی کریں گے، ٹیم میں روی چندرن اشون اور واشنگٹن سندر کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Australia ODI Series آسٹریلیا کو لگا جھٹکا، اسٹارک میکسویل پہلے ون ڈے میں ٹیم سے باہر

پہلے دو ون ڈے کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: کے ایل راہل (کپتان)، رویندرا جڈیجہ، رتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، شریاس ائیر، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ایشان کشن، شاردول ٹھاکر، واشنگٹن سندر، آر اشون، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، پرسدھ کرشنا۔

آسٹریلیا کی ٹیم: پیٹ کمنز (کپتان)، شان ایبٹ، ایلکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، اسپینسر جانسن، مارنس لیبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، تنویر سانگھا، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.