میزبان جنوبی افریقہ اے نے لنچ کے بعد تین وکٹ پر 311 رن پر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی اور انڈیا اے کو 304 رن کا ہدف دیا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انڈیا اے نے تین وکٹ پر 90 رنز بنائے اور اسی وقت بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا اور چائے کا وقفہ لے لیا گیا۔ اس کے بعد بارش نہ رکنے کے باعث میچ ڈرا India A vs South Africa A Test Draw قرار دیا گیا۔
جنوبی افریقہ اے کی جانب سے ٹاپ آرڈر بلے باز زبیر حمزہ نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 125 رنز بنائے جبکہ اوپنر ساریل اروی 97 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
انڈیا اے کی جانب سے پرتھوی شا نے 38، ابھیمنیو ایشورن نے 19 اور دیو دت پڈیکل نے 15 رنز بنائے۔ جب کھیل روکا گیا تو کپتان ہنوما وہاری 13 اور ایشان کشن کھاتہ کھولے بغیر کریز پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ انڈیا اے اور جنوبی افریقہ اے کے درمیان کھیلے گئے تینوں، چار روزہ غیر آفیشیل ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے ہیں۔