ETV Bharat / sports

IND vs SA 1st T20: بھارت نے جنوبی افریقہ کو 212 رن کا ہدف دیا

ایشان کشن (76)، سریش ائیر(36) اور ہاردک پانڈیا (31) کی طوفانی اننگز کی بدولت بھارت نے جمعرات کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں چار وکٹ پر 211 رن بنا کر جنوبی افریقہ کو 212 رن کا ہدف دیا۔ India set South Africa a 212-Run Target

بھارت نے جنوبی افریقہ کو 212 رن کا ہدف دیا

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 10:22 PM IST

بھارت کو ایک اچھی شروعات فراہم کرتے ہوئے روتوراج گائیکواڈ اور ایشان کشن نے پاور پلے میں 51 رن جوڑے۔ وین پارنیل نے افریقہ کو میچ میں واپسی دلاتے ہوئے ساتویں اوور میں رتوراج گائیکواڈ کو ٹیمبا باوما کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرا دیا۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سریش ائیر نے بائیں ہاتھ کے چائنا مین تبریز شمسی کو نشانہ بناتے ہوئے اننگز کی رفتار بڑھائی کیونکہ بھارت نے 9.4 اوور میں 100 رن کا ہندسہ چھو لیا۔ ائیر کو بھی اننگز میں لائف لائن ملی جب انہوں نے کیشو مہاراج پر شاٹ لینے کی کوشش کی اور کوئنٹن ڈی کاک انہیں اسٹمپ کرنے سے چوک گئے۔IND vs SA 1st T20

اس وقت ائیر 25 رن پر کھیل رہے تھے تاہم وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور اس کے بعد وہ 14 گیندوں پر صرف 11 رن ہی بنا سکے۔ ائیر نے اپنی 36 (27) کی اننگز میں ایک چوکا اور تین چھکے لگائے۔ دوسری جانب ایشان کشن نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ہاتھ کھولے اور مہاراج کے تیسرے اور میچ کے 13ویں اوور میں دو چھکے اور دو چوکے لگائے تاہم وہ اسی اوور کی آخری گیند پر ٹرسٹان اسٹبس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ایشان نے 48 گیندوں میں 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 76 رن بنائے۔

اننگز کے آخری چار اووروں میں بھارت نے ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت (29) کی بدولت 56 رن جوڑے۔ پنت نے اپنی 16 گیندوں کی اننگز میں 29 رن بنائے، جن میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے، جبکہ پانڈیا نے 12 گیندیں کھیل کر 31 رن کا اضافہ کیا، جن میں دو چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ جنوبی افریقہ کے لیے پارنیل نے کفایتی گیندبازی کرتے ہوئے اپنے چار اوور میں 32 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

افریقہ کے دونوں اسپن گیندباز مہنگے ثابت ہوئے۔ مہاراج نے تین اوور میں ایشان کشن کی وکٹ کے لیے 43 رن دیے جب کہ تبریز شمسی دو اوور میں 27 رن دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ اس کے علاوہ کاگیسو ربادا نے 4 اوور میں 35 رن، اونریک نورکھیا نے 4 اوور میں 36 رن اور ڈیوین پریٹوریئس نے 3 اوور میں 35 رنز دیے۔ نورکھیا-پریٹوریس کی بھی ایک ایک وکٹ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: Ind vs SA 1st ODI: بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ ون ڈے میچ کب اور کہا دیکھیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.