ETV Bharat / sports

IND VS PAK ASIA CUP 2023 پاکستانی بالرز نے انڈیا کے ٹاپ آرڈر کو بے نقاب کر دیا - Pakistan bowlers exposed team India top order

ہفتہ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھلے ہی بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہو لیکن اس میچ میں پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی اور حارث راؤف نے ٹیم انڈیا کے ٹاپ آرڈر کو تاش کے پتوں کی طرح بکھیر دیا۔ IND vs PAK Match Review

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 9:00 AM IST

Updated : Sep 3, 2023, 1:16 PM IST

نئی دہلی: ایشیا کپ 2023 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہفتہ کو کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ بارش سے مسلسل خلل کے بیچ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم انڈیا 48.5 اوور میں 266 رن پر سمٹ گئی۔ بھارتی اننگز کا اختتام ہوتے ہی بارش شروع ہوگئی اور پھر نہ رکی، جس کے بعد امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹس دیا گیا۔ بھلے ہی میچ بارش کی وجہ سے دھل گیا ہو لیکن اس میچ میں پاکستان کے گیند بازوں نے ٹیم انڈیا کے ٹاپ آرڈر کو بے نقاب کر دیا۔

ٹاپ آرڈر بے نقاب

ٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈر دنیا میں سب سے مضبوط مانا جاتا ہے لیکن ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی گیند بازوں نے بھارتی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو تاش کے پتوں کی طرح بکھیر دیا۔ ٹیم انڈیا نے 66 رنز کے اسکور پر اپنے 4 اہم وکٹ گنوا دیے۔ روہت شرما (11)، شبمن گل (10)، ویرات کوہلی (4) اور شریاس ایر (14) رنز بنانے کے بعد واپس پویلین میں سیٹ ہوگئے۔

ٹاپ آرڈر کی ایسی مایوس کن کارکردگی سے بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ سے قبل کی تیاریاں کھل کر سامنے آگئیں۔ ٹیم انڈیا کی طاقت اس کا ٹاپ آرڈر ہے اور اگر ٹاپ آرڈر کے بلے باز ہی اس طرح کی کارکردگی مظاہرہ کرتے ہیں تو بھارت کا ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب صرف خواب ہی رہ جائے گا۔

مزید پڑھیں: India vs Pakistan بھارت اور پاکستان میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ حاصل

شاہین اور رؤف نے ٹاپ آرڈر کو ڈھیر کر دیا

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹیم انڈیا کے ٹاپ آرڈر کو گھٹنے پر لا دیا۔ شاہین نے بھارت کے اسکور کو (15/1) بھارتی کپتان روہت شرما کے 5ویں اوور میں شاندار ان سونگر پر کلین بولڈ کردیا۔ پھر اپنے اگلے اوور میں آفریدی نے ویراٹ کوہلی کو بھی بولڈ کر کے اسکور (27/2) کر دیا۔ اس کے بعد، 10ویں اوور میں، رؤف نے شریاس ائیر کو مڈ وکٹ پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر سکور (48/3) کر دیا۔ اس کے بعد رؤف نے 15ویں اوور میں شبھمن گل کو کلین بولڈ کرکے بھارت کا اسکور (66/4) کردیا۔

Last Updated : Sep 3, 2023, 1:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.