اندور: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ونڈے میچ کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرنے مدیان پر اتری ٹیم انڈیا کے دونوں سلامی بلے بازوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان روہت شرما 101 جبکہ شبھمن گل نے 112 رنز اسکور کئے۔ نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کے لیے دعوت دی ہے۔ تین ونڈے میچ کی سیریز میں کو دو صفر سے برتی حاصل ہے اور آج بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کرنے کے ارادے سے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں اترے گی۔ بھارت نے پہلے دو ون ڈے میچوں میں شاندار فتح حاصل کی۔ اب تیسرا ون ڈے جیت کر بھارتی ٹیم کیوی ٹیم کا صفایا کرنا چاہے گی۔
بتادیں کہ اگر بھارتی ٹیم آج نیوزی لینڈ کو شکست دیتی ہے تو 13 سال بعد بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو ون ڈے ہوم سیریز میں کلین سویپ کردے گی۔ اس سے قبل سنہ 2010 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 5 میچوں کی ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ اس وقت بھارت کی کپتانی گوتم گمبھیر کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ سنہ 1988 میں پہلی بار بھارت نے ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کیا تھا، جب دلیپ وینگسرکر کی کپتانی میں بھارت 5 میچوں کی ون ڈے سیریز میں 4 میچ جیتنے میں کامیاب ہوا اور ایک میچ منسوخ ہوا تھا۔ اس طرح ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے کلین سویپ کیا تھا۔ یعنی روہت کی کپتانی میں بھارت 13 برس بعد تاریخ دہرانے کے راستے پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج تیسرے ون ڈے میں بھارت پلیئنگ الیون میں تبدیلی کی ہے۔ محمد سمیع اور محمد سراج کی جگہ یوزویندر چہل اور عمران ملک کو آخری ون ڈے میں موقع ملا ہے۔
مزید پڑھیں: