ETV Bharat / sports

India vs New Zealand سلامی بلے بازوں کا شاندار مظاہرہ، میڈل آڈر فلاپ - بھارت کےمیڈل آڈر فیل

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 386 رنز کا ہدف دیا۔ India 385/9, Shubman Gill 112 and Rohit Sharma 101

IND vs NZ 3rd ODI :India at 385 Shubman Gill 112 and Rohit Sharma 101
جیت کے لیے نیوزی لینڈ کو 386 رنز کا ہدف
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 5:30 PM IST

اندور: ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما اور شمبن گل نے شاندار کھیل کا آغاز کیا۔ دنوں سلامی بلے بازوں نے سنچری بنائیں۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ بھارتی ٹیم آج کے میچ میں پانچ سو رنز تک اسکور کرسکتی ہے، تاہم سلامی بلے بازوں کے یک بعد دیگرے آوٹ ہونے کے بعد کوئی دوسرا بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

بھارت کا میڈل آڈر آج نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کے سامنے بہتر کارکردگی سے قاصر رہا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما 101 رنز بنائے اور گل 112 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوہلی نے 36 اور ایشان نے 17 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادیو 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آج کےمیچ میں بھارتی الیون میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد سراج اور محمد شامی آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یوزویندر چہل کی واپسی ہوئی ہے۔ عمران ملک کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ہنری شپلے کی جگہ جیکب ڈفی کو دیا گیا ہے۔

بتادیں کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جب تین میچوں کی ون ڈے سیریز شروع ہوئی تھی تو نیوزی لینڈ نمبر ایک ون ڈے ٹیم تھی۔ لیکن اب بھارت کے پاس جیتنے اور ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے کا موقع ہے۔ دوسری جانب مہمان ٹیم بھلے ہی سیریز ہار گئی ہو، لیکن اسے اپنے ٹاپ آرڈر بلے بازوں سے بہتر کارکردگی کی امید بھی ہو گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.