ETV Bharat / sports

India vs New Zealand نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی شاندار جیت

سوریہ کمار یادو کی جارحانہ سنچری کے بعد دیپک ہُڈا کی چار وکٹوں کی بدولت بھارت نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ India vs New Zealand T20 Series

India vs New Zealand
نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی شاندار جیت
author img

By

Published : Nov 20, 2022, 5:37 PM IST

ماؤنٹ مونگائی: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ جس کے بعد بھارت نے نیوزی لینڈ کو 192 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کیوی ٹیم 18.5 اوورز میں 126 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ India beat New Zealand

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ یہ کین ولیمسن کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی 17ویں نصف سنچری ہے۔ بھارت کی جانب سے دیپک ہُڈا نے چار، محمد سراج اور یُزویندر چہل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ واشنگٹن سندر اور بھونیشور کمار نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سوریہ کمار یادو 51 گیندوں میں 111 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے اور سات چھکے لگائے۔ ان کی سنچری کی بدولت بھارت نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کے سامنے 192 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے تین اور لوکی فرگوسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایش سوڈھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس میچ میں ٹم ساؤتھی نے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری بار ہیٹ ٹرک کی ہے۔ اس سے قبل وہ یہ کارنامہ پاکستان کے خلاف انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.