ڈھاکہ: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے چٹگرام کے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا سیریز میں 0-2 سے پیچھے ہے۔ ایسے میں یہ مقابلہ بھارتی ٹیم کے لیے وقار کی جنگ ہے۔ بھارتی ٹیم تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں کلین سویپ سے بچنا چاہے گی، جب کہ میزبان ٹیم جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ آج کے میچ میں کپتان روہت شرما انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ روہت دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں اسکین کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ روہت کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ لگی ہے۔ جس کے بعد وہ تیسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔ روہت کا اس دورے پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گا یا نہیں یہ بھی ابھی مشکوک ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ IND vs BAN 3rd ODI :Bangladesh opt to ball
بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ کے ایل راہل اس میچ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ وہ پہلے بولنگ کرنا چاہتا ہے اور شروع میں میزبان ٹیم کی کچھ وکٹیں لینا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: