ETV Bharat / sports

Impossible to Beat India on their own soil بھارت کی سرزمین پر بھارتی ٹیم کو شکست دینا ناممکن، رمیز راجہ - Ramiz Raja on indian team

پاکستان کے سابق کپتان و پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو گھریلیو پچ پر ہرانا ناممکن ہے۔ بھارت نے دہلی ٹیسٹ جیت کر چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ Impossible to beat India on their own soil Ramiz Raja

Impossible to beat India on their own soil Ramiz Raja after hosts reclaim BorderGavaskar trophy
بھارت کی سرزمین پر بھارتی ٹیم کو شکست دینا ناممکن، رمیز راجہ
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 1:50 PM IST

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق کپتان رمیز راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ان کی ہی سرزمین پر شکست دینا ناممکن ہے۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن روی چندرن ایشون اور رویندر جڈیجہ نے خطرناک گیند بازی کی جس کی وجہ سے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 113 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کے خلاف ہدف کو بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ جیت لیا۔

اب پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ کا بارڈر گواسکر ٹرافی کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے رویندر جڈیجہ کی بھی تعریف کی جنہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں، جن میں دوسری اننگز میں 7 وکٹیں شامل ہے۔ انہوں نے اکشر پٹیل کی بھی تعریف کی۔

رمیز راجہ نے کہاکہ "پہلی اننگز میں فیصلہ کن اکشر پٹیل کی اننگز تھی۔ انہوں نے اشون کے ساتھ ایک ایسے وقت میں اہم شراکت داری کی جب آسٹریلیا بھارت کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے اور بڑی برتری حاصل کرنے کی طرف دیکھ رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ' سب کچھ بدل گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آسٹریلیا نے سیریز کے لیے اچھی تیاری نہیں کی، جب کہ ٹیم انڈیا کو بھارت میں ہرانا ناممکن ہے۔ اسپن کے خلاف معمول کی کارکردگی تھی۔ آسٹریلیا نے ایک سیشن میں 9 وکٹیں گنوادیں۔ جڈیجہ نے غیر معمولی بولنگ کی۔"

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.