ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 آخری اوور میں پندرہ رنز بھی درکار ہوتے تو میں بنا سکتا تھا، پانڈیا - ہاردک پانڈیا کا بیان

پاکستان کے خلاف جیت کے بعد ہاردک پانڈیا نے کہا کہ 'اگر ٹیم کو آخری اوور میں 15 رنوں کی بھی ضرورت ہوتی تب بھی وہ کامیابی کے ساتھ اس ہدف تک پہنچ سکتے تھے۔' Hardik Pandya on India Pakistan Match

اگر آخری اوور میں پندرہ رنز بھی درکار ہوتے تو میں بنا سکتا تھا، پانڈیا

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 3:49 PM IST

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے خلاف چھکا لگاکر بھارت کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد ہاردک نے کہا کہ 'اگر ٹیم کو آخری اوور میں 15 رن کی ضرورت ہوتی تو بھی وہ کامیابی کے ساتھ اس ہدف تک پہنچ سکتے تھے۔ 17 گیندوں میں 33 رن کی اننگز اور تین وکٹیں حاصل کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیئے گئے ہاردک پانڈیا نے کہا کہ آپ صورتحال کا جائزہ لیں اور اپنے مضبوط پہلووں کا استعمال کریں۔ چھوٹی گیند اور اچھی لینتھ کی گیند میری مضبوطی رہی ہے۔ آپ کو انہیں ٹھیک طرح سے استعمال کرتے ہوئے بلے باز سے غلطی کروانی ہوتی ہے۔ Hardik Pandya statement after win over Pakistan

انہوں نے کہا 'اس طرح کے تعاقب میں آپ ہمیشہ اوور در اوور کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ مجھے معلوم تھا کہ اب بھی ایک نوجوان گیندباز اور ایک لیفٹ آرم اسپنر باقی ہے۔ ہمیں آخری اوور میں صرف سات رنز کی ضرورت تھی لیکن اگر 15 رن بھی چاہئے ہوتے تو میرے کامیابی کے ساتھ اس ہدف کو حاصل کرسکتا تھا ۔"

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022 ہندوستان نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

پاکستان نے بھارت کو 20 اوورز میں 148 رنز کا ہدف دیا تھا جسے روہت شرما کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پانڈیا جب کریز پر آئے تو ہندوستان نے 14.2 اوور میں 89 رن پر چار وکٹ گنوا دیئے تھے لیکن پانڈیا نے 194.12 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کرتے ہوئے ہدف کو 19.4 اوورز میں حاصل کرکے ٹیم کو شاندار جیت دلائی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.