ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ورلڈ کپ کی کوریج کے دوران بھارت چھوڑنے پر تنازعہ

پاکستان کی اسپورٹس اینکر زینب عباس کے بھارت کی میزبانی میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی کوریج کے دوران ملک چھوڑنے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر زینب کے جاری ٹورنامنٹ کے دوران ہی بھارت سے چلے جانے کی مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں لیکن آئی سی سی نے دعویٰ کیا کہ زینب کو بھارت سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ہے بلکہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بھارت سے چلی گئی ہیں۔

pakistani sports anchor zainab abbas
پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس
author img

By PTI

Published : Oct 10, 2023, 5:29 PM IST

نئی دہلی: آئی سی سی ڈیجیٹل ٹیم کے لیے بھارت میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی کوریج کرنے والی پاکستان کی اسپورٹس اینکر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد زینب کے حوالے سے متعدد خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ماضی میں سوشل میڈیا پر بھارت مخالف مبینہ پوسٹس کے تنازعہ کے بعد پیر کو بھارت سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئیں۔ تاہم کرکٹ کی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دعویٰ کیا کہ زینب نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بھارت چھوڑا ہے۔

زینب عباس نے جیسے ہی یہ اعلان کیا کہ وہ بھارت میں آئی سی سی کے لیے ورلڈ کپ کی کوریج کرے گی ویسے ہی زینب کے نام سے غیر تصدیق شدہ ایکس اکاؤنٹ پر ماضی کی کچھ بھارت مخالف مبینہ پوسٹس وائرل ہوگئیں۔ اور ٹورنامنٹ کے وسط میں ان کی بھارت سے روانگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں تیز ہونے کے بعد آئی سی سی نے واضح کیا کہ زینب کو میزبان ملک سے نہیں نکالا گیا ہے۔آئی سی سی کے ترجمان نے پی ٹی آئی کو بتای کہ زینب کو ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ہے، وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس چلی گئی ہیں۔

  • There was always intrigue on what lies on the other side, more cultural similarities than differences, rivals on the field but camaraderie off the field, the same language & love for art & a country with a billion people, here to represent, to create content & bring in expertise… pic.twitter.com/dvoRUASpmm

    — zainab abbas (@ZAbbasOfficial) October 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ زینب عباس کو تین میچوں کی کوریج کے لیے تفویض کیا گیا تھا۔ 35 سالہ اینکر زینب حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف پاکستان کے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے دوران موجود تھیں۔ زینب گزشتہ ہفتے حیدرآباد پہنچی تھی۔ حیدرآباد سے انھیں بنگلورو، چنئی اور احمد آباد سمیت شہروں کا سفر کرنا تھا جہاں پاکستان کو اپنے میچز کھیلنے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ اور وقار یونس ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کے کمنٹری پینل کے حصے کے طور پر بھارت میں ہیں۔ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا ورلڈ کپ 19 نومبر تک جاری رہے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا 27 ستمبر کو حیدرآباد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔سات سالوں میں ٹیم کا یہ پہلا دورہ بھارت ہے۔ کپتان بابر اعظم سمیت کرکٹرز نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت آنے کے بعد انہیں بے پناہ سپورٹ مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.