ETV Bharat / sports

Sri Lanka Cricket Board Suspended آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ بورڈ نے معطل کر دیا

آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ کو معطل کر دیا ہے۔ آئی سی سی نے یہ قدم سری لنکن حکومت کی جانب سے کرکٹ بورڈ میں مداخلت کے بعد اٹھایا ہے۔ جب تک آئی سی سی سری لنکن کرکٹ بورڈ پر سے پابندی نہیں اٹھا لیتی، سری لنکا آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔

آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ بورڈ نے معطل کر دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 9:29 PM IST

حیدرآباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اس وقت بھارت میں منعقد ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سری لنکن کرکٹ (ایس ایل سی) کو معطل کر دیا ہے۔ آئی سی سی کا یہ فیصلہ سری لنکا کی پارلیمنٹ کی جانب سے جمعرات کو متفقہ طور پر ایک قرارداد کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔

قرارداد میں سری لنکا کرکٹ کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کی حکمران اور اپوزیشن دونوں جماعتوں نے حمایت کی۔ آئی سی سی نے نتیجہ اخذ کیا کہ سری لنکا کرکٹ بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اسے اپنے تمام معاملات کو آزادانہ طور پر چلانے کی ضرورت ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ گورننس یا انتظامیہ میں حکومتی مداخلت نہ ہو۔

جب تک آئی سی سی سری لنکن کرکٹ بورڈ پر سے پابندی نہیں اٹھا لیتی، سری لنکا آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے یہ ایکشن کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کے تمام میچز ختم ہونے کے بعد اٹھایا ہے۔ اس لیے ورلڈ کپ کے شیڈول پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم پابندی کی وجہ سے سری لنکا کا فیوچر ٹور پروگرام متاثر ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما ٹیم انڈیا کی کپتانی کے خواہشمند نہیں تھے: سورو گنگولی کا انکشاف

سری لنکا کی حکومت نے 6 اکتوبر کو سری لنکن کرکٹ بورڈ کو تحلیل کر دیا۔ یہ فیصلہ سری لنکن شائقین کی جانب سے کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کے بعد کیا گیا۔ سری لنکا کی حکومت کی جانب سے بورڈ کو تحلیل کرنے کے بعد سابق کپتان ارجن راناتنگا کی سربراہی میں ایک عبوری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ تاہم بعد ازاں عدالت نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال کر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.