کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اننگ کھیل کر سچن تندولکر کی سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کرنے پر وراٹ کوہلی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑا میچ تھا، یہ ٹورنامنٹ کی سب سے مشکل ٹیم تھی۔ میں صرف یہاں اچھا کرنا چاہتا تھا، یہ میری سالگرہ تھی اس لیے یہ خاص ہو گیا۔ ہاں لیکن آج میں بہتر کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہاکہ جب اوپنروں نے اس طرح آغاز کیا تو میں نے سوچا کہ واہ، لیکن گیند پرانی ہونے کے ساتھ ساتھ پچ بھی سست ہونے لگی۔ مجھے صرف اپنا کام کرنا تھا، میں خوش ہوں کہ میں اپنا کام کر سکا۔ اگر آپ ایسی پچوں پر آؤٹ ہوتے ہیں تو آپ کہتے ہیں کہ آپ 295 رن بنانے میں کامیاب ہوسکےکم رن رہ گئے۔ میں ریکارڈ نہیں بنانا چاہتا بلکہ صرف رن بنانا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں؛ویراٹ کوہلی نے اپنی سالگرہ پر تاریخ رقم کردی، سب سے کم اننگز میں سچن کے ریکارڈ کی برابری
وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ میں خوش ہوں کہ اب میں دوبارہ وہی کرنے کے قابل ہوں جو میں اتنے سالوں سے کرتا آرہا تھا۔ سچن سے موازنہ کرنا بہت بڑا اعزاز ہے، وہ میرے ہیرو تھے، میں جانتا ہوں کہ لوگ موازنہ کرتے ہیں لیکن ان کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، وہ میرے ہیرو تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ مجھے یاد ہے جہاں بیٹھ کر میں انہیں ٹی وی پر دیکھتا تھا، میں اس مقام پر پہنچ کر جذباتی ہوں۔دوسری طرف کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے کہاکہ وراٹ کوہلی کو اس موقع پر ممنٹو سے نوازا گیا ہے جو ہمارے لئے خوشی کی بات ہے۔