ETV Bharat / sports

Indian Team Arrives In Dharamshala ہندوستان کی ٹیم دھرمشالہ پہنچی،22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 8:02 PM IST

آئی سی سی منز ورلڈ کپ کے اگلے میچ کھیلنے کے لئے روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم دھرمشالہ پہنچ چکی ہے جہاں اس کا 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

ہندوستان کی ٹیم دھرمشالہ پہنچی،22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ

دھرمشالہ:ہندوستان میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 جوں جوں آگے بڑھ رہا ہے توں توں اس کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے ۔افغانستان اور نیدر لینڈس کی بڑی ٹیموں پر جیت نے میگا ٹورنامنٹ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔

اسی درمیان ورلڈ کپ کے اگلے میچ کھیلنے کے لئے روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم دھرمشالہ پہنچ چکی ہے جہاں اس کا 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

اس وقت ہندوستانی کرکٹ ٹیم چار میچوں میں چاروں جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن ہے جبکہ نیوزی لینڈ اپنے تمام چاروں میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔22 اکتوبر کو ہونے والا میچ دونوں ٹیموں کے لئے پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پرقبضہ جمانے کی جنگ سے کم نہیں ہو سکتا ہے۔

میزبان ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے رواں ورلڈ کپ میں اب تک شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے میچوں میں اپنی حریفوں ٹیموں کو آوٹ کلاس کرکے رکھ دیا ہے۔ہندوستان کی جانب سے کپتان روہت شرما،وراٹ کوہلی، شبھمن گل کے ایل راہل بلے بازی میں اس وقت ٹاپ فارم میں چل رہے ہیں جبکہ گیندبازی کلدیپ یادو رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج اپنی خطرناگ گیندبازی سے کسی بھی ٹیم کو مشکل میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Virat Kohli 48th ODI Ton ویراٹ کوہلی کی 48ویں سنچری، کے ایل راہل کی تعریف تو امپائر کی تنقید

دوسری طرف نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اب تک اپنے چاروں میچوں میں آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کیوی ٹیم اب تک کھیلے گئے کسی بھی میچ میں پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.