ETV Bharat / sports

ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین گیندباز - ورلڈ کپ 2023

سری لنکا کے خلاف میچ میں ٹرینٹ بولٹ نے تین وکٹیں لے کر ایک شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ بولٹ ورلڈ کپ میں 50 وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے گیندباز بن گئے ہیں۔ Trent Boult Wickets in World Cup

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 6:20 PM IST

بنگلورو: ٹرینٹ بولٹ جمعرات کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے ورلڈ کپ میں 50 وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے گیندباز بن گئے ہیں۔ ٹم ساؤتھی اس فہرست میں 38 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بولٹ اب آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کے بعد ورلڈ کپ کی تاریخ میں 50 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ہیں۔ اسٹارک 19.74 کی اوسط سے 59 وکٹیں لے کر چارٹس میں سرفہرست ہیں۔

اسٹارک سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستان کے سابق باؤلر وسیم اکرم کے نام تھا۔اکرم نے 23.83 کی اوسط سے 55 وکٹیں حاصل کیں۔ بولٹ نے سری لنکا کے چمنڈا واس (49) کو پیچھے چھوڑ کر بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازوں کے اس خصوصی کلب میں شمولیت اختیار کی۔ بولٹ ون ڈے ورلڈ کپ میں 50 سے زیادہ وکٹیں لینے والے مجموعی طور پر چھٹے باؤلر بھی بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر گلین میک گرا 18.19 کی اوسط سے ورلڈ کپ میں 71 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ سری لنکا کے اسپن جادوگر متھیا مرلی دھرن 19.63 کی اوسط سے 68 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ لاستھ ملنگا کے نام 56 وکٹیں ہیں اور اسٹارک کے نام 59 وکٹیں ہیں، اکرم 55 وکٹوں کے ساتھ فہرست میں پانچویں اور بولٹ 52 وکٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ رواں ورلڈ کپ میں بولٹ نے اب تک 9 میچ کھیلتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.