ETV Bharat / sports

India Vs Srilanka Match سری لنکا نے ٹاس جیتا کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 2:13 PM IST

ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 33 ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے ببیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت کو سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنانے کے لئے میچ میں جیت درج کرنی ہوگی۔

سری لنکا نے ٹاس جیتا کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع وانکھڑے اسٹیڈیم میں میزبان ہندوستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 33 ویں میچ میں نبرد آزما ہیں۔میزبان ہندوستان کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے آج کے میچ جیت درج کرنی ہوگی۔اس وقت ہندوستان پوائنٹ ٹیبل میں چھ میچوں کیں چھ جیت کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

وانکھڑے اسٹیڈیم میں آج ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے ٹاس ہارنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ہم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔رواں ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آگے بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔آخری میچ کی فرسٹ الیون کو ہی میدان میں اتاری جائے گی۔

روہت شرما نے کہاکہ ہوم گراونڈ میں کھیلنے کا اپنا ایک الگ ہی مزہ ہے۔ہوم گراونڈ میں شیدائیوں کی بھر پور حمایت حاصل ہوگی۔ دوسری طرف سری لنکا کے کپتان کوسال مینڈس نے کہاکہ پچ اچھی ہے ۔اسپین گیندبازوں کو تھوڑی مدد ملے گی۔حریف کو بڑا اسکور کھڑا کرنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی شاندار جیت

انہوں نے کہا کہ دھننجے ڈی سلوا کی جگہ ہمنتا چمیرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہم اپنی طرف سے بہترین کھیل کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ ہماری ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔پوائنٹ ٹیبل میں ہندوستان میچوں میں چھ جیت کے ساتھ 12 پوائنٹ کی بدولت پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ سری لنکا چار پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.