ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 کولکاتہ میں بابراعظم کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات - آئی سی سی ورلڈ کپ 2023

طویل عرصے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولکاتہ میں کوئی میچ کھیلنے والی ہے۔ 31 اکتوبر کو ایڈن گارڈنز میں پاکستان کا میچ بنگلہ دیش سے ہونا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے آیان نیوگی کی رپورٹ کے مطابق کولکاتہ پولیس نے پاکستان کے کپتان بابراعظم کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

akistan captain Babar Azam
پاکستان کے کپتان بابراعظم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 5:26 PM IST

کولکاتہ: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان 31 اکتوبر کو شہر کے مشہور ایڈن گارڈنز میں بنگلہ دیش سے مد مقابل ہونے والی ہے اور یہ فطری بات ہے کہ ہر شہری اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو قریب سے دیکھنے کے لیے پرجوش ہے۔ پاکستان کے سب سے اہم اور پسندیدہ کھلاڑی اس وقت ان کے کپتان بابر اعظم ہی ہیں۔ ہفتے کے روز شہر میں اترتے ہی بابراعظم کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ جاری ٹورنامنٹ میں کسی بھی مخالف کھلاڑی یا کپتان کے لیے خصوصی انتظامات پوری کرکٹ کی دنیا میں کبھی نہیں سنے جاتے ہیں۔ اس لیے اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر بابر اعظم خاص کیوں ہیں؟ بلاشبہ وہ ایک خاص کھلاڑی ہے لیکن اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ اس کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں۔

کولکاتہ پولیس ہیڈکوارٹر لال بازار کے ذرائع کے مطابق صرف چند پولیس اہلکاروں کو شہر کے اس ہوٹل کے خصوصی کمرے تک رسائی دی گئی ہے، جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کولکتہ میں اترنے کے فوراً بعد ٹھہرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ داخلی سکیورٹی کا نظام بھی اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم ایڈن گارڈنز میں باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے نظر آئیں گے تو کولکتہ پولیس کے کچھ خصوصی تربیت یافتہ افسران پاکستانی کپتان کو وہاں موجود تماشائیوں کے نازیبا تبصروں سے بچانے کے لیے باونڈری لائن تک پہنچ جائیں گے۔

اگرچہ اس معاملے پر لال بازار کی طرف سے مزید کوئی معلومات نہیں دی گئی، لیکن کولکاتہ پولیس کے ایک ایڈیشنل کمشنر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حفاظتی نظام غیر معمولی ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر نے ای ٹی وی بھارت کو یہ بھی بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ماضی میں کسی کھیل کے لیے اس طرح کے حفاظتی انتظامات موجود ہیں یا نہیں، لیکن ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات کے بارے میں ذرا سی بھی معلومات فراہم کرنے سے گریزاں ہیں، اس سے اندرونی سیکورٹی پر سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تاہم لال بازار کے دیگر ذرائع کے مطابق جب پاکستان کرکٹ ٹیم ایئرپورٹ سے ہوٹل جائے گی تو کولکاتہ پولیس کی اسپیشل سیکیورٹی فورسز، جنہیں بابر اعظم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، انہیں براہ راست اپنے سیکیورٹی حصار میں لے لیں گے اور جہاں کہیں بھی بابر اعظم جانا چاہیں گے وہ سکیورٹی فورسز انھیں لے کر جائے گی۔ پاکستانی کپتان کے لیے کولکاتہ پولیس کی خصوصی تربیت یافتہ کمانڈو فورس اسپیشل ایکشن فورس (SAF) کو تعینات کیا جائے گا۔ اس خصوصی حفاظتی انتظامات کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کے شہر میں قیام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رکھنا ہے کیونکہ اس کے بین الاقوامی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.