ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 ویراٹ کوہلی کی سالگرہ کے پیش نظر ایڈن گارڈنز میں خصوصی انتظامات کی منصوبہ بندی - کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں 5 نومبر کو کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہے اور اسی دن ویراٹ کوہلی کی سالگرہ بھی ہے۔ جس کو یادگار بنانے کے لے لیے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے خصوصی انتظامات کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ICC World Cup 2023
ویراٹ کوہلی کی سالگرہ کے پیش نظر ایڈن گارڈنز میں خصوصی انتظامات کی منصوبہ بندی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 6:16 PM IST

کولکاتہ: ورلڈ کپ 2023 میں بھارت مسلسل چھ میچ جیت کر 12 پوائٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ مین ان بلیو کا 5 نومبر کو ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ سے ایک میچ ہونا ہے۔ جس میچ کے تعلق سے شہر کے لوگ کافی زیادہ پرجوش نظر آرہے ہیں اسی وجہ سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کی منصوبہ بندی کی ہے۔

میچ کے ساتھ ساتھ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال تماشائیوں کو مزید لطف اندوز ہونے کے لیے ایک پروگرام پیش کرنے کا منصوبہ بھی ہے جس میں بالی ووڈ گلوکارہ شلپا راؤ پرفارم کریں گی۔ شلپا کو حال ہی میں 'جوان' کے گیت کے لیے کافی پذیرائی ملی ہے۔ گلوکارہ شلپا نے 'بچنا اے حسینو'، 'دھوم 3' اور دیگر مشہور ہندی فلموں میں بھی اپنی آواز دی چکی ہیں۔

اس کے علاوہ اسٹیڈیم کے اوپر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ دراصل 5 نومبر کو ویراٹ کوہلی کی 35 ویں سالگرہ بھی ہے اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) نے اسے اسٹیڈیم میں ایک خاص انداز میں منانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پہلے سی اے بی اسٹیڈیم میں کیک کاٹنے کا پروگرام منعقد کرنا چاہتا تھا، لیکن آئی سی سی کی جانب سے اس تجویز کی منظوری نہ ملنے کے بعد اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سالگرہ ایڈن گارڈنز میں نصب بڑی اسکرین پر منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی کے تقریباً 7000 ماسک تماشائیوں میں تقسیم کیے جائیں گے جو سالگرہ کی تقریبات کا ایک حصہ ہے، وراٹ کے لیے سلور میمنٹو بھی تیار کیا گیا ہے جو ان کی سالگرہ پر خصوصی تحفہ کے طور پر دیا جائے گا۔ سی اے بی کے صدر سنیہاشیش گنگولی نے کہا کہ اس موقع کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر امیت شاہ بھی اسٹیڈیم میں موجود ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.