پنے :آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا 32 واں میچ یکم نومبر کو جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ موجودہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے چار میچ جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ پانچ میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ہندستان اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے آخری دو میچ ہار چکی ہے۔ ایسے میں انہیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنا ہوگا۔ ان دونوں میچوں میں ٹیم کی گیندبازی اچھی نہیں رہی۔ کل کا میچ جیتنے کے لیے فاسٹ بولرز میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ کو بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔
اس ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اچھی فارم میں ہے۔ ان کے بلے باز کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرم اور ہینرک کلاسن شاندار بلے بازی کر رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو نیوزی لینڈ پر برتری حاصل رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 71 ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ جن میں سے نیوزی لینڈ نے 25 میچ جیتے ہیں۔جبکہ جنوبی افریقہ نے 41 میچ جیتے ہیں۔ پانچ میچوں میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے گزشتہ 10 میچوں میں 59.65 کی اوسط سے 477 رن بنائے ہیں۔ ڈیرل مشل نے گزشتہ سات میچوں میں 326 رن بنائے ہیں۔
iیہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 ویراٹ کوہلی کی سالگرہ کے پیش نظر ایڈن گارڈنز میں خصوصی انتظامات کی منصوبہ بندی
ایڈن مارکرم نے گزشتہ 10 میچوں میں 62.44 کی اوسط سے 562 رن بنائے ہیں۔ مشل سینٹنر نے گزشتہ چھ میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی ہیں، میٹ ہنری نے گزشتہ سات میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کیں، مارکو جانسن ان کھلاڑیوں پر نظر یں رہیں گی جنہوں نے گزشتہ 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
یو این آئی