ETV Bharat / sports

Rashid Khan 100th ODI Match افغانستان نے میچ جیت کر راشد خان کے سو ویں ون ڈے میچ کو یادگار بنا دیا - Rashid Khan 100th ODI Match

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا 30 واں میچ افغان اسپنر راشد خان کا 100 واں ون ڈے میچ تھا۔ اس میچ میں افغانستان ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر راشد خان کے 100ویں ون ڈے کو یادگار بنا دیا ہے۔ راشد نے اس میچ میں 50 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔

Rashid Khan 100th ODI Match
افغانستان نے میچ جیت کر راشد خان کے سو ویں ون ڈے میچ کو یادگار بنا دیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 5:08 PM IST

پونے: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان نے پیر کو سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری جیت درج کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان کو شکست دی تھی۔ سری لنکا کے خلاف میچ اسٹار اسپنر راشد خان کے لیے بھی خاص تھا کیونکہ یہ ان کا 100 واں ون ڈے تھا جس میں ٹیم نے انھیں مایوس نہیں کیا۔ اس کے علاوہ افغانستان ورلڈ کپ 2023 میں 3 بڑی ٹیموں کو شکست دینے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔

میچ کے بعد پرجوش کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ ہم تینوں شعبوں گیندبازی، بلے بازی اور فیلڈنگ میں جس طرح سے کارکردگی دکھا رہے ہیں وہ قابل فخر ہے۔ شاہدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے خلاف جیت نے ہمیں بہت زیادہ اعتماد اور یقین دیا کہ ہم کسی بھی قسم کے ہدف کا تعاقب کر سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام کوچنگ اور انتظامی عملہ سخت محنت کر رہا ہے اور ہمیں اعتماد دے رہا ہے، خاص طور پر جوناتھن ٹراٹ، وہ ہمیشہ پرسکون رہتے ہیں اور پاکستان کے خلاف میچ سے قبل انہوں نے مجھ سے جو کچھ بھی کہا اس نے میری سوچ بدل دی۔

انہوں نے اسٹار اسپنر راشد خان کی بھی تعریف کی جنہوں نے 50 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ کپتان نے کہا کہ راشد خان ایک خاص کھلاڑی اور دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ وہ توانائی سے بھرپور انسان ہیں اور ٹیم کو ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو کرکٹ کھیلتے تقریباً 25 سال ہوگئے ہیں اور اس نے بڑی ٹیموں کو لگاتار اتنی بار نہیں ہرایا ہے جتنا کہ افغان لڑکوں نے کم عرصے میں کیا ہے۔ افغانستان نے زمبابوے کو (18)، آئرلینڈ کو (18)، بنگلہ دیش کو (6)، سری لنکا کو (4)، ویسٹ انڈیز کو (3) اور انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف ایک ایک جیت حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.