ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 بھارت کے خلاف پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام، ورلڈ کپ پوائنٹ ٹیبل میں بھارت ٹاپ پرپہنچا - بھارت اور پاکستان

بھارت نے ہفتہ کو روایتی حریف پاکستان کو 117 گیندیں باقی رہ کر سات وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ ورلڈ کپ میں بھارت میں پاکستان کے خلاف بھارت کی یہ آٹھویں جیت تھی۔ ابھی تک پاکستان نے بھارت کو ونڈے ورلڈ میں شکست نہیں دے سکا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 5:03 PM IST

احمد آباد: کھیل کے ہر شعبہ میں پاکستان کو کمزور ثابت کرتے ہوئے بھارت نے ہفتہ کو روایتی حریف پاکستان کو 117 گیندیں باقی رہ کر سات وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے ولولہ انگیز جوش کے درمیان پاکستان کے بلے بازوں نے ابتدائی جدوجہد کے بعد بھارت کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور پوری ٹیم 42.5 اوورز میں 191 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بعد ازاں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کپتان روہت شرما (86) نے چوکے اور چھکے لگا کر پاکستانی گیند بازوں کی بینڈ بجا دی جس کی بدولت بھارت نے فتح کا ہدف 30.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 36 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ حسن علی نے وراٹ کی وکٹ حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست پہنچ گیا ہے۔

بھارت پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر
بھارت پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر

ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ بھارت کی آٹھویں فتح ہے جبکہ پاکستان کو اب تک صرف مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں پر زبردست نفسیاتی دباؤ تھا جس پر قابو پانے میں روہت اینڈ کمپنی کامیاب رہے۔ جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادو، ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجہ نے درست لائن اور لینتھ پر بولنگ کی اور پاکستان کو 191 رنز کے معمولی اسکور تک محدود کردیا۔

بعد ازاں بلے بازوں نے ورلڈ کپ کے لیے کارآمد اسٹرائیک ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی اور فتح کو انتہائی آسان بنا دیا۔ روہت شرما بھرپور فارم میں نظر آئے اور انہوں نے صرف 63 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے اور چھ آسمانی چھکے لگائے۔ اگرچہ وراٹ کوہلی (16) اپنی خواہش کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے لیکن انہوں نے اپنی مختصر اننگز میں تین بار گیند کو باؤنڈری کے پار لے جا کر شائقین کا دل بہلایا۔ بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد کریز پر آنے والے شبھمن گل (16) نے دوڑنے کے بجائے باؤنڈری سے کام کیا۔ شریس ائیر (53) بھی کپتان کے ساتھ کھل کر کھیلے۔ وہ آخر تک ناٹ آؤٹ تھے۔

Pakistan fail again in ICC world cup Against India
ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ بھارت کی آٹھویں فتح ہے

یہ گیندوں کے لحاظ سے پاکستان کے خلاف بھارت کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے قبل 1992 میں بھارت نے پاکستان کو 43 رنز سے شکست دی تھی جب کہ 1996 میں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں 39 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ 1999 میں مانچسٹر میں 228 رنز کے تعاقب میں پاکستان 45.3 اوورز میں 180 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا تھا۔ 2003 میں بھارت نے 274 رنز کا ہدف حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ 2011 میں پاکستان کو موہالی میں 29 رنز سے اور 2015 میں اسے 76 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ 2019 میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل ایک وقت میں پاکستان تین وکٹوں پر 155 رنز بنا کر چیلنجنگ اسکور کی طرف بڑھ رہا تھا۔ پاکستان کی بیٹنگ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم 280 سے 330 رنز بنانے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کا گرنا شروع ہوا اور ٹیم کے صرف 36 رنز جوڑنے کے بعد آخری سات کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ شروع میں مہنگے نظر آنے والے محمد سراج نے آٹھویں اوور میں عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر کے پہلا جھٹکا دیا جب کہ امام الحق ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان (49) نے کپتان بابر اعظم (50) کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔

بھارت کے خلاف پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام

یہ بھی پڑھیں:

اس دوران بھارت کی اپیل پر امپائرز نے رضوان اور پھر بابر کو آؤٹ قرار دیا۔ تاہم ڈی آر ایس نے دونوں کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ رضوان اور بابر کی شراکت کو توڑنے کے لیے کپتان روہت شرما نے باؤلرز کو تبدیل کرنے کا تجربہ کیا اور بالآخر بابر اس وقت اپنے جال میں پھنس گئے جب سراج کی گیند نے پاکستانی کپتان کی ضمانتیں چھین لیں۔ بابر کے آؤٹ ہوتے ہی ہندوستانی باؤلنگ اٹیک مزید تیز ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں بھارت کو سعود شکیل (6) اور افتخار احمد (4) کی صورت میں مزید دو کامیابیاں ملیں۔

کلدیپ یادو نے اپنے ایک ہی اوور میں ان دونوں کو نمٹا دیا۔ ایک سرے پر وکٹیں گرنے سے مایوس رضوان کا اعتماد ڈگمگا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بمراہ نے انہیں کلین بولڈ کر دیا۔ بمراہ نے اپنے اگلے ہی اوور میں آل راؤنڈر شاداب خان (2) کو بھی آؤٹ کیا۔ محمد نواز (4) پانڈیا کا دوسرا شکار بنے جبکہ رویندر جڈیجہ نے حسن علی (12) اور حارث رؤف (2) کی وکٹیں حاصل کیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.