حیدرآباد: راچن رویندرا (97)، کین ولیمسن (54 ریٹائرڈ ناٹ آؤٹ)، ڈیرل مچل (59 ریٹائرڈ ناٹ آؤٹ) اور مارک چیپ مین (65 رنز ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے جمعہ کو ورلڈ کپ وارم اپ میچ پاکستان کے بڑے اسکور کو ناکام بناتے ہوئے پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 345 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے فتح کا ہدف 43.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ راچن ون ڈے میں سنچری بنانے سے محروم رہے لیکن صرف 72 گیندوں میں انہوں نے 16 چوکے اور ایک چھکا لگا کر مخالف ٹیموں کو اپنی فارم سے آگاہ کیا۔
-
What a run chase! 👌
— ICC (@ICC) September 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
New Zealand start their #CWC23 preparations with a stunning win over Pakistan in Hyderabad 👏#NZvPAK | #CWC23 | 📝: https://t.co/rEthdn9SdD pic.twitter.com/arou5fEUs7
">What a run chase! 👌
— ICC (@ICC) September 29, 2023
New Zealand start their #CWC23 preparations with a stunning win over Pakistan in Hyderabad 👏#NZvPAK | #CWC23 | 📝: https://t.co/rEthdn9SdD pic.twitter.com/arou5fEUs7What a run chase! 👌
— ICC (@ICC) September 29, 2023
New Zealand start their #CWC23 preparations with a stunning win over Pakistan in Hyderabad 👏#NZvPAK | #CWC23 | 📝: https://t.co/rEthdn9SdD pic.twitter.com/arou5fEUs7
اپنے اسٹرائیک بالر شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں میدان میں اترنے والی پاکستانی ٹیم کے بالرز نیوزی لینڈ کے سامنے اپنی ساکھ کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ اسامہ میر نے دو جبکہ حسن علی، آغا سلمان اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ حارث رؤف نے صرف چار اوورز کرائے اور 36 رنز دیے۔ اس سے قبل محمد رضوان نے 103 رنز بنا کر ان کے اعتماد میں اضافہ کیا۔ وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر واپس لوٹے۔ اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم نے 80 اور سعود شکیل نے 75 رنز بنائے۔ مچل سینٹنر نے دو جبکہ میٹ ہنری اور جیمز نیسم نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی رفتار کو روکنے کے لیے اپنے آٹھ بالرز کا استعمال کیا۔
دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے دی ہے۔ حسن (84) اور لٹن داس (61) کے درمیان 131 رنز کی سنچری شراکت کی مدد سے بنگلہ دیش نے جمعہ کو ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں سری لنکا کو آسانی سے سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے پہلے شاندار بالنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کی پہلی اننگز 49.1 اوورز میں 263 رنز پر سمیٹ دی اور بعد ازاں 264 رنز کا ہدف صرف 42 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان مہدی حسن معراج 67 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ اور مشفق الرحیم 35 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔
-
Bangladesh have romped home to a dominant win against Sri Lanka in the warm-up game in Guwahati 🤩#BANvSL | #CWC23 | 📝: https://t.co/fR4VEK0TiR pic.twitter.com/Ld2dRgswDw
— ICC (@ICC) September 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Bangladesh have romped home to a dominant win against Sri Lanka in the warm-up game in Guwahati 🤩#BANvSL | #CWC23 | 📝: https://t.co/fR4VEK0TiR pic.twitter.com/Ld2dRgswDw
— ICC (@ICC) September 29, 2023Bangladesh have romped home to a dominant win against Sri Lanka in the warm-up game in Guwahati 🤩#BANvSL | #CWC23 | 📝: https://t.co/fR4VEK0TiR pic.twitter.com/Ld2dRgswDw
— ICC (@ICC) September 29, 2023
سری لنکا کی اننگز کو سمیٹنے میں مہدی حسن (36 رنز کے عوض تین وکٹ) نے اہم کردار ادا کیا جب کہ تنظیم حسن ثاقب، شریف الاسلام، نسیم احمد اور مہدی حسن معراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ سری لنکا کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے جبکہ کوسل پریرا ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔
پتھم نسانکا (68) اور کوسل پریرا (34) نے پہلی وکٹ کے لیے 104 رنز جوڑ کر سری لنکا کو شاندار آغاز فراہم کیا لیکن دھننجے ڈی سلوا (55) کے علاوہ مڈل اور لوئر آرڈر کے بلے باز بنگلہ دیش کے بالنگ اٹیک کی وجہ سے سستے میں اپنا وکٹ کھوتے رہے اور پوری ٹیم 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی جانب سے ٹی حسن اور لیٹن نے سنچری پارٹنرشپ کے ذریعے اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جس پر کپتان معراج اور تجربہ کار مشفق نے فتح کی عمارت کھڑی کی۔ محمد توحید ہردوئے، حالانکہ نوجوان دونتھ ولالگے کی پہلی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ (یو این آئی)