ETV Bharat / sports

Newzealand Vs Bangladesh بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو 246 رنوں کا ہدف - Elected To Field First Against Bangladesh

چنئی کے ایم اے چید مبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 245 رن ہی بنا سکی۔نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے246 رنوں کا ہدف ملا۔

نیوزی لینڈ ٹاس جیتا،بنگلہ دیش کی مایوس کن شروعات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 2:24 PM IST

Updated : Oct 13, 2023, 5:54 PM IST

چنئی: نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم کیوی گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کے سبب بڑا اسکور کھڑا کرنے میں ناکام رہی۔بنگلہ دیش کی اننگ کی شروعات مایوس کن رہی اور بورڈ جب ایک بھی رن نہیں تھا۔سلامی بلے باز لیٹن داس ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کھاتہ کھولے آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد تنضید حسن اور مہدی حسن معراج نے اننگ سمنبھالنے کی کوشش کی لیکن 40 رنوں کے مجموعی اسکور پر ےنضید حسن 16 رن بنا کر فرگوسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

گلین فلپس نے نجم الحسن سنتو کو 7 رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ کرکے پویلین کی راہ دیکھائی۔کپتان شکیب الحسن اور تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے اپنی ٹیم کی لڑکھڑاتی اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔دونوں نے پہلے بلے بازوں پانچویں وکٹ کے لئے 96 رنوں کی شراکت کی۔

شکیب الحسن 40 رنوں کی انفرادی اسکور پر ہمت ہار گئے اور فرگوسن کی گیند پر ٹام لیتھم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔توحید ہردے 13 بنا کر پویلین لوٹ گئے۔تیز گیندباز ہنری نے مشفق الرحیم(66) کے اسکور پر بولڈ کرکے ان کی شاندار اننگ کا خاتمہ کیا۔مشفق الرحیم نے75 گیندوں پر 6 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 66 رن بنائے۔تسکین احمد 17 رنوں کی اننگ کھیل کر سینٹینر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔محمود اللہ 48 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 40 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے،بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر245 رن بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن3 وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے ۔اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ ،میٹ ہنری کو دو دو ،میشل سینٹنر اور فلپس کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل بھارت میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کا خمار عام لوگوں پر چڑھنے لگا ہے۔ لوگوں میں کرکٹ کو لے کر زبردست دیوانگی پائی جا رہی ہے۔چنئی کے ایم اے چیدمبرم اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیموں کے لئے آج کا میچ بڑا اہم ہے۔نیوزی لینڈ اس وقت دو میچوں میں جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر ہے اس کے پاس پہلی پوزیشن پر پہنچنے کا موقع ہے۔ بنگلہ دیش کی شروعات مایوس کن رہی اور میچ کے پہلے اوور میں ہی ٹرینٹ بولٹ نے سلامی بلے باز لیٹن داس کو ہنری کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔

جب کہ بنگلہ دیش کو دو میچوں میں سے ایک میچ جیت ملی ہے جبکہ دوسرے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بنگلہ دیش کو اپنے آخری میچ میں انگلینڈ کے خلاف 137 رنوں سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس کے لئے آج کے میچ میں جیت درج کرنا لازمی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اس کے تجربہ کار بلے باز کین ویلمسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:IND vs PAK World Cup سات میچ سات جیت، یک روزہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کا انوکھا ریکارڈ

کین ویلمسن کی نیوزی لینڈ کی ٹیم میں واپسی سے کیوی ٹیم کو مزید مضبوطی ملے گی۔یانگ کی جگہ کین ویلمسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے دوسری طرف بنگلہ دیش کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔

Last Updated : Oct 13, 2023, 5:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.