ETV Bharat / sports

Newzealand Vs South Africa نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 2:18 PM IST

پنے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ دونوں ٹیموں میں چند چند تبدیلیاں ہوئیں ہیں۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت جیتا،جنوبی افریقہ کی پہلے بیٹنگ

پنے: ریاست مہاراشٹر کے پنے میں واقع مہاراشٹر کرکٹ ایسوس ایشن اسٹیڈیم میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 32 ویں میچ میں پوائنٹس ٹیبل پر قابض نمبر دو اور تین کی ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ ہوگی ۔نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں فرگوسن کی جگہ ٹم ساوتھی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے تبریز شمسی کی جگہ فاسٹ بالر کایگسو رابادا کو اپنی فرسٹ الیون میں شامل کیا ہے۔

رواں ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ نے چار میچ جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ پانچ میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ہندستان اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے آخری دو میچ ہار چکی ہے۔ ایسے میں انہیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنا ہوگا۔ ان دونوں میچوں میں ٹیم کی گیندبازی اچھی نہیں رہی۔ کل کا میچ جیتنے کے لیے فاسٹ بولرز میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ کو بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

اس ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اچھی فارم میں ہے۔ ان کے بلے باز کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرم اور ہینرک کلاسن شاندار بلے بازی کر رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو نیوزی لینڈ پر برتری حاصل رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 71 ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ جن میں سے نیوزی لینڈ نے 25 میچ جیتے ہیں۔جبکہ جنوبی افریقہ نے 41 میچ جیتے ہیں۔ پانچ میچوں میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے گزشتہ 10 میچوں میں 59.65 کی اوسط سے 477 رن بنائے ہیں۔ ڈیرل مشل نے گزشتہ سات میچوں میں 326 رن بنائے ہیں۔ ایڈن مارکرم نے گزشتہ 10 میچوں میں 62.44 کی اوسط سے 562 رن بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ICC World Cup 2023 مسلسل چار شکستوں کے بعد پاکستان کی جیت، سیمی فائنل کی امیدیں برقرار

مشل سینٹنر نے گزشتہ چھ میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی ہیں، میٹ ہنری نے گزشتہ سات میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کیں، مارکو جانسن ان کھلاڑیوں پر نظر یں رہیں گی جنہوں نے گزشتہ 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.