ETV Bharat / sports

Newzealand Vs Srilanka نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 2:30 PM IST

بنگلورو میں واقع ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

بنگلورو: بنگلورو میں واقع ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 41 ویں میچ میں شکست خوردہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔دونوں ٹیموں کے لئے آج کا میچ بہت اہم ہے۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف تاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ نیوزی لینڈ آج کے میچ میں جیت درج کرکے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کرے گی تا کہ پوائنٹس ٹیبل میں پیشرفت کر سکے۔دوسری طرف ورلڈ کپ ست باہر ہو چکی سری لنکا کی ٹیم کے سامنے آج کے میچ میں جیت درج کرکے پاکستان میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرنے کا چیلنج ہو گا۔

ہندوستان،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔نیوزی لینڈ 8 میچوں میں آتھ پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ سری لنکا 4 پوائنٹ کے ساتھ 9 ویں پوزیشن پر ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلمسن نے کہاکہ ٹیم میں ایک تبدیلی ہے۔ایش سوڈھی کی جگہ لوکی فرگوسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پچ بیٹنگ کے لئے مثالی ہے۔ہمیں پتہ ہے کہ یہ میچ ہمارے لئے کتنا اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ICC World Cup 2023 بین اسئوکش کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کی جیت

دوسری طرف سری لنکا کے کپتان کوسال مینڈس نے کہاکہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنا چاہتے ہیں۔اب چونکہ پہلے بیٹنگ کرنا ہے تو بڑا اسکور بورڈ کھڑا کرنے کی کوشش کریں تاکہ حریف ٹیم پر دباو بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.